Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

پل ‏کی ‏رابطہ ‏سڑک ‏کی ‏تعمیر ‏کرانے ‏کے ‏مطالبہ ‏کو ‏لیکر ‏کسانوں ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ

جون پور ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 15 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++(++++++++++++++++
 برسٹھی تھانہ حلقہ کے جنگھئی روڈ پر واقع سگرا تراہے پر سالوں سے خستہ حال ورونا پل کی رابطہ سڑک کی تعمیر کی مانگ کو لیکرسماجی کارکن جج سنگھ انا کی قیادت میں دھرنہ مظاہرہ کرتے ہوئے جام لگا دیا۔سڑک پر جام لگنے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج سمیت کثیر تعداد میں پولیس فورس پہنچ گئی لیکن مشتعل ہجوم موقع پر ضلع مجسٹریٹ کو بلانے کی مانگ کرتے ہوئے دھرنہ جاری رکھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم مڑیاہوں سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ کر پی ڈبلو ڈی کے افسران سے بات کر جلد سڑک تعمیر کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔
جج سنگھ انا نے بتایا کہ کافی سال سے علاقہ کی سڑک خستہ حال ہے۔ورونا ندی پر کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہوئے پل سے رابطہ کرنے والی سڑک کی تعمیر نہیں ہونے سے بارش کے موسم میں پوری سڑک زیر آب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامان کرتے ہوئے راہگیر اور مقامی لوگ گزرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک دہائی گزرنے کے بعد سے اب تک پل کے رابطے والی 600میٹر سڑک پوری طرح کھڈے میں تبدیل ہو چکی ہے۔معاملے کو لیکر عوامی نمائندوں سمیت ضلع مجسٹریٹ کے یہاں شکایت درج کرائی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔سڑک کی خستہ حالی سے ناراض ہو کر پیر کے روز سڑک مقامی لوگوں نے جام لگا دیا۔جام لگنے کی اطلاع پر پہنچے ایس ڈی ایم مڑیاہوں منگلیش دوبے نے پی ڈبلو ڈی کے افسران سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک ماہ میں سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی کرایا جس کے بعد گھنٹوں سے لگے جام کو ختم کرایا گیا۔