Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏فعال ‏رکن ‏رضوان ‏حیدر ‏کو ‏پارٹی کے ‏قومی صدر ‏نے ‏بھیجی ‏ایک ‏لاکھ ‏کی ‏امداد۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 15 مارچ 2021۔
++++(+++++++++++++++++(++++++++(++++
سماجوادی پارٹی کے فعال رکن رضوان حیدر راجا کی سنگین بیماری کے علاج کیلئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک لاکھ روپے کی مدد بھیجی گئی جس کو پیر کے روز ضلع دفتر پر صدر لال بہادر یادو اور سیکریٹری حسام الدین شاہ نے رضوان کو سونپا۔ 
واضح ہو کہ گزشتہ سال پارٹی کے فعال رکن رضوان حیدر راجا کینسر جیسی سنگین بیماری سے مبتلا ہو گئے تھے۔کنبہ کی مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے علاج میں ہونے والی پریشانیوں کو لیکر عہدیداران نے قومی صدر اکھلیش یادو سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر پیر کے روز اکھلیش یادو نے ایک لاکھ روپے کی مدد کا چیک بھیجا۔پارٹی دفتر پر ضلع صدر لال بہادر یادو اور جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے رضوان حیدر کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ قومی صدر نے عام کارکن کی مدد کر اپنی دریا دلی کا ثبوت پیش کیا ہے۔اس موقع پر شیام بہادر پال،راہل ترپاٹی،پونم موریہ،رخسار احمد،ایشورلال یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔