Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

وزیر ‏مملکت ‏برائے ‏اسٹامپ ‏ڈیوٹی ‏کا ‏رجسٹری ‏دفتر ‏کا ‏اچانک ‏معائنہ۔

جون پور ..اتر پردیش / صدائے وقت / 15 مارچ 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
وزیر مملکت برائے اسٹامپ  اور رجسٹریشن رویندر جیسوال نے پیر کے روز ضلع کی مچھلی شہر تحصیل میں واقع رجسٹری دفتر کااچانک معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران وزیر نے رجسٹرار راکیش کمار سنگھ سے دستاویزات، ریکارڈ روم، ملازمین کی موجودگی سمیت صفائی کی معلومات حاصل کی۔انھوں نے سبھی روم کا معائنہ کیا،اس دوران بیت الخلاء میں گندگی کو دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا اور دفتر میں صفائی رکھنے کی ہدایت دی۔معائنہ کے دوران اجازت کے بغیر دستاویزات کی جانچ کرنے والے مشکوک شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رجسٹرا کو بھی سخت ہدایات دیا کہ بغیر اجازت اور فیس جمع کئے معائنہ کی شکایت ملنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے رجسٹری دفیر کے روم میں باہری شخص کے داخلہ پر پابندی لگانے کی ہدایت بھی دیا۔اس دوران انھوں نے بینامہ کرنے اور کرانے آئے لوگوں سے بھی فیس اور اسٹیمپ سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیمپ اور رجسٹری کے نام پر زیادہ پیسہ وصولی کرنے والے افسران اور ملازمین کی شکایت ملنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔