Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

*تنظیم ابنائے ندوہ کی مشاورتی و انتخابی میٹنگ،کثیر تعداد میں فارغین ندوہ کی شرکت*



*قوم میں جب تک احتساب کی صلاحیت موجود ہوگی وہ قوم ہمیشہ زندہ رہے گی:
طارق شفیق ندوی* 

پورنیہ۔۔بہار / صدائے وقت / 15مارچ (عبدالرحیم برہولیاوی)۔ 
++++++++++++++++++++++++++++++++++
قوم میں جب تک احتسا ب کی صلاحیت موجودہوگی وہ قوم ہمیشہ زندہ رہے گی۔اس لئے ہم سب کواپنااپنااحتساب کرناچاہیے ۔یہ باتیں تنظیم ابنائے ندوہ بہارکے کنوینرمولاناطارق شفیق ندوی نے  جامعہ خلفائے راشدین مادھوپارہ پورنیہ  میں منعقداجلاس میں کہی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی تنظیم کوچلانے کے لئے ایثاروقربانی کی اشدضرورت ہوتی ہے۔جہاں یہ چیزیں فراہم ہوجاتی ہیں توپھروکارواں ضرورکامیابی کی منزل طے کرتاہے
۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے جہاں پر جس مقام پر بھی ایثاروقربانی کی ضرورتی پڑی توپھریہ لوگ اس سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہاکہ اسی کی بدولت ہم تک دین پہنچا ہے۔اس کے لئے سمع وطاعت بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کواپنے اپنے معاملات اوردیگرامورمیں شفافیت اختیارکرناچاہیے۔کیوںکہ وہی لوگ ترقی کرتے ہیں جوسماج ومعاشرہ کے لئے مفیدہوتے ہیں۔اورجولوگ شہرت ونام نمود کے لئے اپنے فن وصلاحیت کامظاہرہ کرتے ہیں اس کابول بالازیادہ دنوں تک نہیں رہ پاتاہے بلکہ کوڑے کے ڈھیرکی طرح دھڑارہ جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کام کرنے والوں میں جب اخلاص وللہیت کاپہلوہوتوپھرایسے لوگ آگے بڑھتے رہتے ہیں اورسماج ومعاشرہ کے لئے بہت مفیدثابت ہوتے ہیں۔ہماری یہی امیدہے کہ ابنائے ندوہ کا اجلاس کامیابی کی منزل طے کرے اوراس کے ذریعہ چراغ سے چراغ جلتارہے۔تنظیم کے جوائنٹ کنوینرمولانانجیب الرحمن ململی ندوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مادرعلمی کی نسبت پر کثیرتعدادمیں احباب کودیکھ کردلی مسرت ہوتی ہے۔اورجوش وجذبہ کے ساتھ آپ کی شرکت دراصل آپ کے دلوں کی ترجمانی واحساسات کی غمازہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارایہی ملی احساس اورمسلمانوں کے تئیں فکرمندی ہم سب کی مشترکہ دولت ومتاع آخرت ہے۔انہوں نے کہاکہ تنظیم ابنائے ندوہ بہارکے فارغ علمائے کرام کاایک ایساپلیٹ فارم ہے ۔جس کامقصدتعلیمی سماجی اورفلاحی شعبہ جات میں کام کرناہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ ۱۳دسمبرکوپہلااجلاس پٹنہ میں منعقدہوا تھا جس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اورانشاء اللہ پورنیہ کمشنری کے اس اجلاس سے بھی بہتراثرات ظاہرہوں گے۔مولانامشہوداحمدقادری ندوی پر نسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ،نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم وملت کے اصلاحی کام کوفروغ دینے کے لئے تنظیم ابنائے ندوہ کی شکل میں ایک بہترسبیل عطاکیاگیاہے جس کی قدرہم سب کے لئے لازمی ہوناچاہیے اوراس کے جومقاصدہیں اس پر ہم سب کومن وعن کھڑااترناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ سیمانچل سے جوہواچلتی ہے وہ دارالسلطنت کوبھی متاثر کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کواخلاص وبہترطریقے سے کام کرنے کی توفیق دے۔ادھراجلاس کے دوران تنظیم ابنائے ندوہ بہارکے دستورالعمل کو اتفاق رائے سے منظوری دی گئ۔ساتھ ہی ابنائے ندوہ بہارکے علمی وادبی خدمات پرآئندہ نومبرکے ماہ میں پٹنہ میں ایک سمینارمنعقدکرانے کافیصلہ لیاگیا۔اس کے علاوہ پورنیہ کمشنری کے عہدیداران کاانتخاب عمل میں آیا۔اس یاد گار  موقع پر مولاناکفیل احمدندوی کے ہاتھوں سے مولاناطارق شفیق ندوی کی مرتب کردہ کتاب متاع ذکروفکرکااجراعمل میں آیا۔اجلاس کی صدارت لکھنوسے آئے مہمان خصوصی مولاناطارق شفیق ندوی نے کی جب کہ نظامت مولانانورالسلام ندوی نے کی، انہوں نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ندوۃ العلماء کا رشتہ بہار سے ہر دور میں مستحکم رہا ہے، بہار سے تعلق رکھنے والے  فارغین ندوہ کی بڑی تعداد ہے جو ملک وملت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے ،تنظیم ابنائے ندوہ بہار کا قیام اسی مضبوط رشتے کی ایک کڑی ہے، مولانا کفیل الدین ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، انہوں نے پورنیہ کی سرزمین پر مہمانوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی، ۔اس موقع پرجوائنٹ کنوینر مولانا آصف انظار ندوی، مولانا اسعد ندوی، مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی، مولاناعبدالمنان ندوی کے علاوہ مولانا ہمایوں اقبال ندوی،مولانا فاتح اقبال ندوی، مولانامحمدمنظورنعمانی ندوی،مولاناشاکرندوی،مولاناعمران ندوی،مولانا سرور عالم ندوی، مولانا ابو سالک ندوی، مولانا خالد ندوی،مولانا صابر ندوی، مولانا وقار الدین لطیفی ندوی، مولانا عارف نثار ندوی،مولانا اویس عالم ندوی، مولانا خالد حبیب ندوی،مولانا شمیم ریاض ندوی، مولانا آفاق سبحانی ندوی، مولانا دلنواز ندوی، سمیت  پورنیہ کمشنری وبہارکے دیگراضلاع سے سیکڑوں فارغین ندوہ نے شرکت کی،