Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

ضلع ‏بدر ‏شخص ‏ ‏گرفتار۔۔۔۔۔۔

اعزظم گڑھ۔اتر پردیش /صدائے وقت /15 مارچ 2021 / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
لال گنج،ایس پی اعظم گڑھ کے ذریعہ چلائے گئے مشن گرفتاری کے تحت ،مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔ چوری کی گاڑی کی اور مجرموں کی گرفتاری کی مہم کے دوران  آج دیو گاؤں پولس کے اہلکار پرائیویٹ بائک پر بازار میں تھے کہ مخبر کی خبر پر جیو لی موڈ پر صبح سات بجے گئے تو وہاں پر ایک ضلع بدر شخص ملا جسکو پولس نے گرفتار کرلیا۔اُسنے اپنا نام نبی سرور ولد سہراب موضع بکھرا تھانہ سرائمیر بتایا۔اُسنے بتایا کہ مَیں اپنے ماما آفتاب ولد مستقیم قصبہ دیو گاؤں تھانہ دیو گاؤں جا رہا تھا کہ آپ لوگوں نے پکڑ لیا۔واضح ہو کہ سرور تھانہ دیو گاؤں کا ضلع بدر شخص ہے اُسے 22,01,2021 کو چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کیا گیا تھا۔
گرفتار کرنے والے پولس اہلکاروں میں ایس ایس آئی ابھیشیک سنگھ،کانسٹبل پنکج سنگھ،پوان سنگھ تھے۔