Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

اپنا ‏ٹرسٹ ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏ً ‏بلڈ ‏ڈونیشن ‏ً ‏کیمپ ‏کا ‏انعقاد۔۔۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش / صدائے وقت / 15 مارچ 2021/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
++++((++++++++++++++++++++++++++++++
لال گنج۔اعظم گڑھ۔دیو گاؤں بازار میں اپنا ٹرسٹ کے زیر اہتمام  خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جسکا افتتاح بلاک پرمُکھ نمائندہ سونُو سنگھ نے فیتہ  کاٹ کر کیا۔اِس پروگرام میں مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔دیر شام تک کُل 96 یونٹ خون کا عطیہ کیا گیا۔مہمان خصوصی سونُو سنگھ نے کہا کہ اپنا ٹرسٹ کے لوگ قابل ستائش ہیں کہ اُنہوں نے اس طرح کے نیک کام کو انجام دیا۔اپنا ٹرسٹ کے ناظم عرفان احمد انصاری نے کیمپ میں آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
اِس موقع پر بلڈ بینک کی ٹیم میں راکیش کمار،آلوك شکلا،راکیش کمار،اپنا ٹرسٹ کے ناظم عرفان احمد انصاری،صدر سنیل گپتا،ازبر  اسلام،رضوان احمد،نیرج،روچی سنگھ،راگنی سنگھ ،عبد الکریم،عبد اللہ شیخ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔