Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 14, 2021

جمیعت ‏العلماء ‏ہند ‏ضلع ‏غازی ‏پور ‏کی ‏انتخابی ‏میٹنگ ‏کا ‏انعقاد۔

غازی پور۔۔اتر پردیش ۔ / صدائے وقت / نامہ نگار خاطر احمد کی رپورٹ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
14 مارچ  بروز  اتوار کو  جمعیۃ علماء ضلع غازی پور کی انتخابی میٹنگ مسجد بڑا پورہ مرکز غازی پور میں بعد نماز ظہر زیر صدارت مولانا عثمان اعظمی منعقد ہوئی, جس میں ضلع کی مختلف یونٹوں سے ارکان منتظمہ نے شرکت فرمائی ۔ مہمان خصوصی (آبزرور )مولانا انعام الحق مصباحی کوپاگنج ,اور مولانا صلاح الدین معروفی ضلع مئو, شریک ہوئے,میٹنگ کی آغاز حافظ  محمد طاہر انس کی تلاوت قرآن شریف سے ہوا اور مولانا عاصم قاسمی نے بارگاہ رسالت میں نعت النبی صلی اللہ علیہ و سلم پیش کیا,
مہمان خصوصی مولانا انعام الحق مصباحی کوپاگنج نے جمعیۃ علماء کی سنہری تاریخ پر مفصل روشنی ڈالی نیز فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہی ملک کی واحد تنظیم ہے جس نے آزادی سے قبل اور مابعد ملک کی آزادی سے لیکر ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ اہم رول ادا کیا ہے، جس کی مثال نہیں مل سکتی ہے، اکابر علماء دیوبند کے اخلاص کی بنیاد پر قائم یہ تنظیم بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ہے،اسلامی شعائر ، اسلامی تشخص، مدارس دینیہ کے بقا و تحفظ اور ملک میں بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں آواز بلند کرنا اور قانونی چارہ جوئی جس سے مظلوموں کو انصاف مل سکے یہ خدام  جمیعۃ کی اولین تر جیح ہے، بعدہُ صدر محترم مولانا حفیظ الرحمنٰ نعمانی نے اپنے مختصر مگر جامع بیان میں ارکان ِ منتظمہ کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ جس طرح آپ حضرات نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور مجھے یہ ذمہ داری چھٹیویں سونپی ہے,اس پر کھرا اترنے کی کوشش کرونگا, اب ضرورت ہے میدان عمل میں آکر کام کرنے کی، اور جو ہدایات مرکز و صوبہ سے ملیں اسے کما حقہ ہم خدام جمعیۃ مل کر پورا کرنے کی کو شش کریں۔
جنرل سکریٹری مولانا محمد انس حبیب قاسمی ؔ نے  فرمایا کہ 2008ء سے لگاتار صدر محترم اور مجھ حقیر پر آپ حضرات نےاعتماد کیا ہے، کوشش کرونگا کہ آپ حضرات کے اعتماد کو ٹھینس نہ پہونچے-
2008ءمیں وکیل احناف حضرت مولانا ابوبکر غازی پوریؒ  کی زیر سرپرستی جمعیۃ علماء ضلع  غازی پور کی  یونٹ قائم  ہوئی تھی , اور اس وقت سے لیکر اب تک صدر محترم اور اراکین جمعیۃ نے اپنی ہمت اور کوشش بھر کام کرنے کی کوشش کی لیکن جو کام ہونا چاہئے تھا وہ نہ ہوسکا، لاک ڈاؤن میں مقامی و ضلعی یونٹوں نے اللہ کے فضل سے جو ہوسکا وہ کام کیا تقریباً پونے دولاکھ روپئے کے سامان اور کچھ نقد ضرورت مندوں میں تقسیم ہوئے اور ان حالات میں جمعیۃ علما ء ہند نے امیر الہند قاری محمد عثمان منصور پوری 
اور قائد ملت مولانا محمود اسعد مدنی مدظلہ  کی قیادت میں جو کلیدی کردار اداکیا ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔
 لہٰذا ہم عہد کریں کہ ان شاء اللہ ہمیں اپنے اکابر سے جو ہدایات میلنگی ہم اسے پورا کر ینگے ،اس وقت ضرورت اس بات کی ہےکہ جگہ جگہ اصلاح معاشرہ کے پروگرام مسجدوں مکاتیب کا قیام ، جمعیۃ یوتھ کلب کے لئے ٹر ینگ کا انتظام ، اور ہیٹ کرائم کے سلسلہ میں بیدارہو کر صحیح ریورٹ ذمہ دار وں تک پہونچانا تا کہ اس پر بروقت کاروائی ہو سکے۔
قائد ملت حضرت مولانا محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے مرکز اور صوبے کے ورکشاپ (تربیتی مذاکرہ )میں ان تمام باتوں کو بڑی اہمیت کےساتھ کرنے کا حکم دے رہے ہیں, اس کے ساتھ ہمیں شوشل میڈیا پر بھی ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے، قائد ملت دامت برکا تہم نے عصری تعلیم کے لئے مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کے لئے جمعیۃ اوپن اسکول کی ابتدا کی ہے جو وقت کا اہم تقا ضہ ہے، اور حضرت کا بڑا ہی جروت مندانہ قدم ہے۔
مولانا محمد نعیم الدین غازی پوریؔ نے  صحافی سے  اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ماشاء اللہ امسال غازی پور میں تقریباً دس یونٹ مزید قائم ہوئی ہیں, یعنی ٹوٹل ابتک تیرہ یونٹ قا ئم ہوچکی ہیں-
 نیز بدنامِ زمانہ وسیم رضوی کے بارے  میں بتاتے ہوئےکہا کہ قرآن کریم میں تبدیلی کا الزام ایک بہتان عظیم ہے، جو تاریخی اور علمی طورپر بالکل بے بنیاد ہے، قرآن کریم پوری دنیا کے لئے امن و عافیت اور خیرو ہدایات کا سرچشمہ ہے،اس کے باوجود روز اول سے قرآن حکیم کے خلاف اسلام دشمن عناصر کی ریشہ دوانیاں جاری رہی ہیں،ہمارے ملک میں بھی کئی بار قرآن مجید کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں،
اب  ملعون وسیم رضوی قرآن کریم کی آیتوں کو ختم کرانے کے لئے نکلا ہے، یہ اللہ کے خلاف جنگ کرنے نکلا ہے یہ خود  ختم ہوجائےگا مر مٹ جائے گا، ان شاءاللہ وسیم رضوی کا ریکارڈ یہ ہے کہ جعلسازی گھپلے فراڈ اور مجرمانہ معاملات میں گھرا ہوا ذلیل ترین انسان ہے کہ اس کے گھر والے بھی  رشتہ ناطا توڑ چکے ہیں,
ایسے بد ذات تو ہمیشہ سے رہے ہیں جو سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اسلام اور مسلمانوں نیز قرآن اور نبی برحق صلی اللہ علیہ وسلم پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر تے رہے ہیں, لیکن ہمیشہ اللہ نے ایسے ظالموں کو رسوا اور ذلیل کیا ہے ہاں ہمیں غور کرنا ہوگا کہ کہ ہم سے چوک کہاں ہو رہی ہے ۔۔۔۔لہذا ہمیں قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا ہوگا اسکی تلاوت اور تعلیم میں کوتاہی سے بچنا ہوگا قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے اس میں ایک نقطہ یا زبر زیر کی کمی زیادتی کوئی مائی کا لال نہیں کر سکتا ہم آ ج کی اس میٹنگ سے مرتد زمانہ وسیم رضوی کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی اور کو کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری کا سبب نہ بنے
میٹنگ میں شرکت کرنے والے مفتی شفیع اللہ قاسمی, شاہد جمال, شفیق الرحمن,محمد تواب انصاری, ماسٹر عابد حسین انصاری, ماسڑ اصغر انصاری, شہنواز صدیقی,قاری نہال اختر, حافظ توقیر احمد, شہزاد احمد,حافظ غلام جیلانی, شمیم احمد  عباسی, مولانا اشتیاق انصاری مظاہری وغیرہ نے شرکت کی