Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 14, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔۔۔

جونپور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 14 مارچ 2020.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
 اعلی تعلیم محکمہ ریاست اترپردیش کی ہدایت پرویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کی جانب سے نئی تعلیم پالیسی پر آن لائن سات روزہ ریفریشر کورس کے ساتویں روز سائکولوجی شعبہ صدر پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں سائنس اور لبرل آرٹس کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پرو سنگھ نے کہا کہ تعلیم میں نئی ٹکنالوجی (جیسے مصنوعی ذہانت، آئی سی ٹی ٹولز،ا سمارٹ ٹکنالوجی) کا استعمال آن لائن پلیٹ فارم میں معلومات کی تالیف، زراعت، تعلیم، طب، ماحولیات، ای مواد کی تخلیق میں شامل ہونے والی اہم معلومات ورچوئل لیبارٹری کے قیام وغیرہ کو اہم کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی طالب علمی مرکز ہے جس میں وہ مختلف قسم کی تعلیم کا انتخاب کرسکتا ہے۔پروگرام میں پروفیسر ایچ سی پورہت، پروفیسر اویناش پارتھڈکر، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر اجے کمار سنگھ، ڈاکٹر انوراگ مشرا، ڈاکٹر راجن بھٹاچاریہ، ڈاکٹر شیام سندر اپادھیائے ڈاکٹر تبریز، ڈاکٹر منجو، ڈاکٹر سی بی دوبے وغیرہ نے شرکت کی۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج قصبہ کے اعظم گڑھ روڈ پر خاتون اسپتال کے قریب دیر شام وارانسی کے کسان کے اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے ہوئی جعلسازی کے معاملے میں وارانسی سے آئی سائبر کرائم برانچ کی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپہ مارا۔اس دوران ٹیم نے دونوں مقامات سے کمپیوٹر سمیت دیگر دستاویز لیکر آپریٹروں کو وارانسی پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔
بتاتے ہیں کہ وارانسی کے ایک کسان کی زمین فور لین شاہراہ میں گئی تھی جس کا لاکھوں روپے کا معاؤضہ اس کے اکاؤنٹ میں بھیجا گیا تھا۔کچھ روز قبل کسان پیسہ نکالنے بینک پہنچا تو وہاں پر لاکھوں روپے اے ٹی ایم کے ذریعے نکالے جانے کی معلومات ہونے پر اس نے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی تھی۔کسان کی شکایت پر سائبر سیل کی تفتیش میں قصبہ کے خاتون اسپتال کے سامنے میڈیکل اسٹور میں چلنے والے فینو مینی بینک فرنچائز سنٹر سے جعلساز وں نے 2 فروری کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے کارڈ سے ایک لاکھ روپے اور فینو سے پچیس ہزار روپے نکالنے کے ساتھ ہی 4 فروری کو اسپتال کے بغل میں واقع گمٹی  میں چلنے والی فینو فرنچائز سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکالنے کی تصدیق ہوئی۔سائبر سیل کی ٹیم نے دونوں مراکز پر چھاپہ ماری کے دوران سوائپ مشین، موبائل اور متعلقہ کاغذات ضبط کرتے ہوئے دونوں آپریٹر کو وارانسی میں سائبر کرائم برانچ میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++

مدرسہ قرآنیہ گوپالا پور شہری میں اتوار کے روز آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے قومی جبرل سیکریٹری وحید اللہ خان سعیدی اور سپریم کورٹ کے وکیل کملاکر ترپاٹھی کی موجودگی میں اساتذہ / غیر تدریسی عملے کی میٹنگ ہوئی جس میں گذشتہ 6 ماہ سے ضلع اقلیتی بہبود افسر کے ذریعے روکے گئے تنخواہ کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرپرنسپل آصف محبوب نے بتایا کہ ذاتی مفادات کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی اقلیتی بہبود افسر نے بغیر کسی بنیاد کے اساتذہ / عملے کی تنخواہ روک دی ہے۔ وحید اللہ خان سعیدی نے کہا کہ ضلع اقلیتی بہبود افسر کی آمریت رویہ کی وجہ سے مدرسوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا استحصال اور ہراساں برداست نہیں کیا جائے گا۔افسر کے رویہ کو لیکر اعلی افسران کو آگاہ کراتے ہوئے جمہوری طریقے سے جدوجہد کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کملاکر ترپاٹھی نے ضلع اقلیتی بہبود افسر کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ فیصلے کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن بتایا۔میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک وفد گذشتہ 6 ماہ سے روکی گئی تنخواہ کی ادائیگی کی بحالی کے لئے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرپورے معاملے سے آگاہ کرائے گا۔اس موقع پر ماسٹر صالح،ساجد،نوشاد،ونود کمار سنگھ،صادق علی،سفی اللہ،محمد ایوب سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔