Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 4, 2021

راشٹریہ علماء کونسل کا مشن مظلوم کی مدد کرنا ظالم سے لڑنا۔۔۔۔۔۔مولانا عامر رشادی مدنی ‏کا ‏خطاب

لال گنج،اعظم گڑھ۔۔/صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
راشٹریہ علماء کونسل کا جنم ظُلم کے خلاف ہوا ہے۔اور تاریخ  رہی ہے کہ بغیر کسی منصوبے کے کسی تنظیم،جماعت کی بنیاد نہیں پڑتی لیکِن علماء کونسل کی  بنیاد  کی وجہ اچانک حالات نے بنادیئے۔اُس وقت جب سبھی ملّی،سیاسی جماعتوں کا منھ بند ہوگیا تھا اور موبائل فون بند ہو گئے تھے۔اور خاص کر ضلع اعظم گڑھ کے بالخصوص مُسلم علاقے میں بعد عصر سنّاٹا چھا جاتا تھا لوگ ڈر اور خوف کے ماحول میں زِندگی گزارنے کو مجبور تھے۔یہ ڈر ستا رہا تھا کہ کب کون اے ٹی ایس،ایس ٹی ایف کا نوالہ بن جائے۔تو ایسے خوف اور ڈر کے ماحول میں راشٹریہ علماء کونسل  ہی ایک مضبوط دیوار بنکر لوگوں کے درمیان کھڑی ہوئی۔اُس وقت صرف اور صرف اگر رات کے بارہ بجے اگر کسی نے آواز دی تو علماء کونسل کے جانباز سپاہیوں نے ہی  آپ کی آواز پر لبیک کہا اور ظالم کا منھ توڑ جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے میںھہ نگر اسمبلی حلقہ کے بسہم گاؤں میں کارکنان کی میٹنگ میں کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پر جب کبھی خراب  حالات آئے تو علماء کونسل شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
مفتی غفران احمد نے کہا کہ آج حالات سازگار ہیں اِس لئے قوم اپنے دوسرے قاعدوں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔لوگوں کے اسرار پر کہ عامر رشادی سنکھرش کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں،مولانا نے سنگھرش کا جو وعدہ آپ سے کیا تھا تو وہ آج بھی پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں اور مُلک کے نصفِ ریاستوں میں علماء کونسل کا پرچم لہرا دیا لیکِن وعدہ کرانے والے اب ماحول سازگار پا کر بھول گئے۔
صوبائی صدر انل سنگھ نے کہا کہ  آئندہ پنچایت چناؤ میں علماء کونسل مضبوطی سے چناؤ لڑے گی اور خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوگی۔ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔جب تک ہم ایک نہیں ہونگے تب تک ان فاسسٹ طاقتوں سے مضبوطی سے نہیں لڑ سکتے۔
اِس موقع پر قومی ترجمان طلحہ رشادی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین   کے  سیکریٹری حذیفہ عامر،ضلع صدر حاجی شکیل احمد،علی شیر احمد،عبد اللہ شیخ،ریحان فلاحی،ابو طالب،زبیر احمد،عبد الرحمن،جابر شیخ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔