Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 5, 2021

امارت شرعیہ کے پیغام کو گھر گھر پہنوچانا ہماری ذمہ داری........... مولانا قمر ندوی ‏

پٹنہ۔۔بہار۔۔/صدائے  وقت /حاجی پور عبدالواحد.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے ریاستی سطح پر ہر ضلع میں خصوصی مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آچکا ہے جس سے عوام میں بیداری اور تعلیم یافتہ لوگوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوٸی ہے۔
 امارت شرعیہ کی جانبسے بروقت اٹھاٸے گٸے قدم کے اچھے نتاٸج سامنے آرہے ہیں اس پروگرام کے تحت ضلع ویشالی کا قدیم ادارہ مدرسہ احمدیہ ابابکرپور کے منعقدہ پروگرام میں امارت شرعیہ ضلع کمیٹی ویشالی کی تشکیل عمل میں آچکی ہے نو تشکیل کمیٹی کے کنوینر جواں فعال محمد  مولانا قمر عالم ندوی اور صدر ماسٹر عظیم الدین انصاری کے زیر صدارت اور جنرل سکریٹری محمد انتخاب عالم کے علاوہ ماسٹر قطب الدین اور ماسٹر محمد شعیب اور آرچر فاونڈیشن کے ڈاٸرکٹر محمد امجد وغیرہ پر مشمل ایک نششت کا اہتمام کیا گیا  یہ نششت ضلع صدر دفتر  باغملی واقع  آرچر فاونڈیشن نزد انجان پیر چوک ضلع سطحی دفتر بنایا گیا مزکورہ مقام پر آٸندہ 21مارچ بروز اتوار بوقت دس بجے دن ضلع سطحی میٹنگ منعقد کی جاٸیگی جس کا فیصلہ لیا گیا  جس میں امارت شرعیہ پھلواری شریف کے نماٸندہ کے شرکت یقینی بناٸی گٸی ہے   جس میں کنوینر مولانا محمد قمر عالم ندوی  استاد مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ویشالی  نے کہا کہ امارت شرعیہ کے پیغامات کو گھر گھر تک پہنوچایا جاٸیگا کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد انتخاب عالم نے کمیٹی کے عہدداران و نماٸندگان سے اس پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے اور نششت میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی پرزور اپیل کی ہے