Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 5, 2021

ڈاکٹر محمد رفعت پر مجموعۂ مقالات کا اجرا..



از/ ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی/ صدائے وقت۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
           ڈاکٹر محمد رفعت  نہ صرف تحریک اسلامی ہند ، بلکہ عالمی اسلامی تحریک اور امت مسلمہ کے نمایاں فرد تھے _  وہ ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ کے بانیوں میں سے تھے _ ان کی وفات پر ادارہ میں ان کی حیات و خدمات پر ایک بین الاقوامی سمینار  31 جنوری 2021 کو منعقد کیا گیا تھا _ اس میں پیش کیے گئے مقالات کو کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے  _ اس کا اجرا آج بعد نماز عصر جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں مرکز جماعت کے کانفرنس ہال میں ہوا _
 انھوں نے ڈاکٹر صاحب مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی شخصیت پر تعزیتی پروگراموں اور سمیناروں کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس کی خوبیاں اپنی اندر پیدا کرنے کی کوشش کی جائے _ اس پروگرام میں مولانا سید جلال الدین عمری صدرِ ادارہ ، مولانا اشہد جمال ندوی سکریٹری ادارہ ، ڈاکٹر حسن رضا چیرمین اسلامی اکیڈمی ، جناب سلمان احمد صدر اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے اظہارِ خیال کیا _ راقمِ سطور نے مشتملاتِ کتاب کا تعارف کرایا _ آخر میں مولانا محمد جرجیس کریمی  رکنِ ادارہ نے کلماتِ تشکر پیش کیے _ ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی سکریٹری اسلامی اکیڈمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے _
    خاص بات یہ کہ اس پروگرام کے تمام شرکاء کو کتاب کا ایک نسخہ تحفتاً پیش کیا گیا _ صفحات :264، قیمت : 300 روپے _ اس کتاب کی اشاعت ادارۂ تحقیق اور ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس نئی دہلی کے اشتراک سے ہوئی ہے _ کتاب کے لیے وہاٹس اپ نمبر: 9891051676_91+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے _