Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 5, 2021

جمہوریت کو بچانے وبہار کے مسائل کے حل کیلئے عوامی تحریک کی تیاری : ایس ڈی پی آئی نے بہار میں شروع کیا ممبر شپ مہم۔

پٹنہ۔بہار۔۔/ صدائے وقت /(پریس ریلیز)۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بہار شاخہ نے مارچ مہینے میں صوبائی سطح پر ممبر شپ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں کارکنان گھر گھر پہنچ کر لوگوں کو پارٹی کا پیغام پہنچانے اور انہیں پارٹی کا حصہ بنانے کا کام کریں گے۔ لہذا پارٹی ریاست کے انصاف پسند عوام بالخصوص مظلوم طبقات کے لوگوں اور نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ انصاف، مساوات، تحفظ کے حصول اور بھوک اور خوف سے اپنے سماج اور اپنے خاندان کو مکمل آزادی دلانے کے مقصد سے ایس ڈی پی آئی کا حصہ بن کر با با صاحب امبیڈکر، گاندھی اور آزاد کے خواب کا ہندوستان بنانے کیلئے آگے آئیں۔ 
اس ضمن میں جاری اپنے اخباری بیان میں ریاستی صدر نسیم اختر نے کہا ہے کہ بہار کی سیاست میں ایس ڈی پی آئی ایک اہم کردار نبھانے کیلئے کمر بستہ ہوچکی ہے۔ حال ہی میں بہار اسمبلی الیکشن 2020میں ایس ڈی پی آئی نے ریاست میں عوام کے درمیان اپنی ایک شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور متبادل سیاست کی اہمیت و ضرورت کا پیغام لوگوں کو ذہن نشین کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کے بعد سے لگاتار پورے بہار میں ایس ڈی پی آئی کا حصہ بننے کیلئے باشعور اور انصاف پسند عوام بالخصوص نوجوان رابطہ کررہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نسیم اختر نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کی فاشسٹ حکومت تیزی کے ساتھ ملک مخالف پالیسیوں و قوانین میں ناجائز ترمیمات اور نجی کرن کے ذریعہ ملک کا مکمل منو کرن کرتے نظر آرہی ہے تو وہیں مقننہ سے لیکر سڑکوں تک اپوزیشن ختم ہوچکی ہے۔ ایسے وقت میں قومی سطح پر ایک مضبوط ومنظم اور نڈر سیاسی تحریک بنا کر ملک بچانے کیلئے عوامی تحریک کھڑ ا کرنے کی ضرور ت ہے۔ نسیم اختر نے مزید کہا ہے کہ ملک کو آزاد ہوئے 73سال کے بعد بھی ریاست بہار غیر ترقی یافتہ ریاستوں میں شمار ہے۔ ریاست کی زراعت برباد ہوچکی ہے۔ ریاست میں روزگا ر نہیں ہے۔ نتیش سرکار 2020میں 19لاکھ روزگار کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن اب تک اس سمت کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ سیمانچل کے سیلاب کے مسئلہ و بے روزگاری کا رونا سب روتے ہیں لیکن اس کے حل کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں نظر آتا، اعلی تعلیم کا حصول عام بہاریوں کیلئے مشکل ترین ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آتا ہے۔ اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نسیم اختر نے بہار کے عوام سے اپیل کیا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت کو بچانے اور صوبائی مسائل کو حل نکالنے کیلئے ایس ڈی پی آئی جیسی سیاسی تحریک کو مضبوط کریں