Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 31, 2021

میری سیاست کا مشن،ہندو مسلم بھائی چارہ ہے......... شمیم احمد ایڈوکیٹ

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /31 مارچ 2021 
==============================
سرائے میر.... سماجوادی پارٹی کے تائید شدہ جگدیش پور حلقہ سے ضلع پنچایت ممبر امیدوار  شمیم احمد ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک رسمی ملاقات میں کہا کہ میری سیاست کا مشن ہندو مسلم بھائی چارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو اتحاد اور یگانگت کی سب زیادہ ضرورت ہے۔ اعظم گڑھ کی یہ پہچان رہی ہے کہ یہاں کے لوگوں نے دھرم اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے ہیں اور مل جل کر ایک ساتھ رہنے کا جو ماحول اس ضلع میں ہے،وہ ایک مثال ہے۔ 
جگدیش پور حلقہ سے ضلع پنچایت ممبر / مہاپردھانی کے امیدوار شمیم احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے حلقہ سے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کی حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ علاقے میں بھائی چارہ قائم کرنے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی وہ کوشش کریں گے۔