Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 7, 2021

مدارس ‏میں ‏گیتا ‏کو ‏شامل ‏کرنے وزارت ‏تعلیم ‏کی ‏وضاحت۔سرکار ۔کے ‏موقف ‏کو ‏توڑ ‏مروڑ ‏کر ‏پیش ‏کیا ‏گیا۔

نئی دہلی:/ صدائے وقت / ذرائع۔/پریس ریلیز۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

وزارت تعلیم نے پریس ریلیزجاری کی ہے ۔پریس ریلیزمیں اس نے کہاہے کہ ٹائمس آف انڈیامیں بتاریخ 3 مارچ 2021 میں شائع رپورٹ بعنوان ''این آئی او ایس گیتا ،امائن کو مدرسوں میں پہنچائے گا'' کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ اس خبر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس میں حقیقت بیان نہیں کی گئی ہے اور لگتا ہے کہ کام غلط منشا سے کیا گیاہے۔


یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ این آئی او ایس ، ایس پی کیو ای ایم (مدرسوں میں معیاری تعلیم کے لیے خصوصی التزام) کے تحت مدرسوں کو منظوری دیتا ہے۔ اس التزام کے تحت رسمی نظام تعلیم کے برخلاف معینہ مضامین کی سختی سے پابندی کے بغیر آموز گاروں کو مختلف مضامین کی پیش کش کی جاتی ہے۔ این آئی او ایس کے ذریعہ فراہم کرائے گئے مضامین کے مجموعے کے لیے انتخاب کرنے کا حق پوری طرح آموزگار کو ہی ہے۔این آئی او ایس سے منظور شدہ تقریباً 100 مدرسے ہیں جن میں 50000 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ پوری طرح مدرسوں کے مطالبے کی بنیاد پر حالیہ مستقبل میں این آئی او ایس سے تقریباً 500 مزید مدرسوں کومنظوری دینے کا منصوبہ ہے۔