Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 11, 2021

جمیعتہ ‏علماء ‏غازی ‏پور ‏شہری ‏یونٹ ‏۔۔عہدیداران ‏کا ‏انتخاب۔

غازی پور۔۔اتر پردیش ۔۔(خاطر احمد غازی پوریؔ) ۔/صدائے وقت۔
++++++++++++++(++++++++++++++++++++
جمعیۃ علماء غازی پور شہری یونٹ کا انتخاب مسجد صَفَا سید واڑہ غازی پور میں بعد نماز مغرب زیر ِ نگرانی مولانا ٘محمد انس حبیب قاسمیؔ سکریٹری جمعیۃ علماء مشرقی زون اتر پردیش اور زیر صدارت مفتی عبد اللہ فاروق قاسمی ؔہوامیٹنگ کا آغاز حافظ و قاری صاحب علی صدر مدرس مدرسہ اشاعت العلو م کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ مولانا محمدعاصم قاسمی ؔ نےبارگاہ ِ رسالت مآب ؐ میں نعت النبی ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر مولانا ٘محمد انس حبیب قاسمیؔ سکریٹری جمعیۃ علماء مشرقی زون اتر پردیش نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ اب جمعیت کی ممبر سازی اور دوسرے کام پیپر لیس ہونگے اس کے لئے آئندہ ٹرم میں آن لائن ممبرسازی ہوگی اور تمام ممبران اور محبان جمعیت مرکز کی ہدایت کے مطابق قوم و ملت کی خدمت کے لئے تیار رہیں ملک کے موجودہ حالات میں جمعیت علما ء ہی واحد تنظیم ہے جو ملک و ملت کی خیر خواہ تنظیم ہے۔
جمعیۃ علماء اپنے سنگ بنیاد ہی سے اس ملک اور ملک کے باشندوں کے لیے ہر قسم کی قربانی دیتی ہے ، اس لئے ہم سب کو مل کر جمعیۃ علماء کو مضبوط بنانا چاہیے اور اس کی واحد صورت جمعیۃ علماء کا ممبر بن کر اس کے نظام کو مزید فعال بنانا ہے۔ بعد ازاں جمعیۃ علماء غازی پور شہری یونٹ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سےمفتی عبداللہ فاروق قاسمیؔ کو صدراور شمیم احمد عباسی ؔ کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔اور سکریٹری کے لئے مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری ؔ کا انتخاب کیا گیا اور عابد حسین انصاری اور مولانا نجم الثاقب عباسی ؔ کو نائب سکریٹری۔ محمداعظم انصاری کو خازن اور نائب خازن شمشاد احمد کومنتخب کیا گیا۔تمام شرکاء مجلس نے عزم و ارادہ کیا کہ ضلع غازی پور میں جمعیۃ علماء کے نظام کو مزید ترقی اور فعال بنایا جائےگا ۔مفتی عبد اللہ فارق قاسمیؔ کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔ میٹنگ میں مولانا عبید الرحمٰن نعمانی ؔ ، محمد خالد انصاری ، محمد شجاع الدین ، شاہد جمال ، وغیرہ شامل تھے۔ حافظ صاحب علی نے تمام احباب کا خیر مقدم اور شکریہ اداکیا۔