Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 20, 2021

تعلیم ‏کے ‏ساتھ ‏تربیت ‏بھی ‏آج ‏کی ‏اہم ‏ضرورت ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔قربان ‏احمد ‏شیخ۔۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صدائے وقت / 20 مارچ 2021۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
لال گنج،اعظم گڑھ۔تعلیم کے ساتھ تربیت آج کی اہم ضرورت ہے۔کیوں کہ آج کے دور میں تعلیم تو ضرور دی جاتی ہے لیکِن تعلیمی اداروں میں تربیت نہیں دی جاتی،ان خیالوں کا اظہار آج نور جہاں چلڈرن پبلک اسکول کے صدر مدرس قربان احمد شیخ نے کہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر طالب علم کسی وجہ سے کمزور ہو تا ہے تو اس میں صرف اسکول کی کمی نہیں ھوتی اسکے ساتھ ساتھ گارجین کہیں نہ کہیں غلط ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سرپرست اور اُستاد دونوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔ایک اچھا اُستاد ہونا آج کی اہم ضرورت ہے۔کیونکہ ایک سماج دشمن عناصر کسی ایک شخص کا قتل کر تا ہے۔لیکِن ایک غلط اُستاد ایک پیڑھی کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسکول میں اپریل سے اسکول کا ایک ایپ جاری ہوگا۔جِس سے طلباء کو کافی فائدہ ھوگا اور تعلیم کا معیار اُونچا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ بہت سے سرپرست ایسے ہیں جو داخلہ کرانے کے بعد سے دوبارہ اسکول کا رُخ نہیں کرتے۔یہ ہے ہمارے سماج میں تعلیم کی اہمیت۔میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور ایک اچّھا معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کریں۔
اِس موقع پر ڈاکٹر علی اختر نے بھی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے قوم میں تعلیم کی اہمیت پر کوئی زور نہیں دیا جاتا۔ضرورت ہے کہ تعلیمی بیداری پر زور دیا جائے اور اس پر کام کیا جائے۔