Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 14, 2021

شیعہ ‏مسلمانوں ‏نے ‏وسیم ‏رضوی ‏کے ‏خلاف ‏کیا ‏مظاہرہ ۔پتلا ‏نذر ‏آتش۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صدائے وقت / 24مارچ 2021۔/ نمائندہ۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
حسینی فورم انڈیا کے زیر اہتمام اتوار کے روز شہر کے صدر امام بارگاہ بیگم گنج پر شیعہ مسلمانوں نے یوپی سنٹرل شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن پر تبصرے کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے وسیم کو اسلام دشمن قوتوں کا ایجنٹ بتاتے ہوئے پتلا نذر آتش کیا۔
 حسینی فورم انڈیا کے صدر سید محمد حسن نے کہا کہ وسیم پر فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔ قومی کنوینر خان اقبال مدھو نے کہا کہ وسیم نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو بھی شخص کسی بھی مذہب کے خلاف کام کرتا ہے اور مذہب کی توہین کرتا ہے، حسینی فورم ہمیشہ اس کے خلاف احتجاج کرے گا۔ اسی کے ساتھ ہی حسینی فورم انڈیا کی خاتون سیل نے بھی وسیم رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران موجود لوگوں نے حکومت سے وسیم وضوی کے خلاف قانونی کاروائی کی مانگ کرتے پتلا نذر آیش کیا۔ اس موقع پر مولانا سید صفدر بکری نوگاؤں سادات، مولانا مناجر حسنین خان، جنرل سکریٹریز تحسین عباس سونی، عبداللہ تیواری، محمد ناصر رضا گڈو، سید آصف عابدی، سلیم، ریاض، علی منظر، کلٹوسلمانی، کلو سلمانی، محسن زیدی، محمد ہارون، احمد رضا سلمانی، شمشاد سلمانی، علی جہاں سلمانی وغیرہ موجودرہے۔