Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 14, 2021

ایم ‏آئی ‏ایم ‏صرف ‏مسلمانوں ‏کی ‏پارٹی ‏نہیں ‏بلکہ ‏سبھی ‏ہندوستانی ‏کی ‏پارٹی ‏ہے۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صدائے وقت /4 مارچ 2021۔/نمائندہ۔
++++++++++++++++++++++++(+++++++++++
مڑیاہوں اسمبلی تحت بھاؤ پور بازار میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مڑیاہوں اسمبلی دفتر کا افتتاح اتوار کے روز ضلع صدر عمران بنٹی نے کیا۔
افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ سبھی سیاسی جماعت ایم آئی ایم مسلمانوں کی پارٹی ہے لیکن اصل میں ایم آئی ایم سبھی ہندوستانیوں کی پارٹی ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کا مقصد انسانیت اور انصاف کو قائم کرنا ہے۔پارٹی کسی بھی مذاہب کے غریب،متاثر،مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے تیار ہے۔ضلع جنرل سیکریٹری دلراج بابو نے کہا کہ ملک میں دلت اور مسلمانوں کے ایک ہی مسائل ہیں،دونوں کے ساتھ سبھی پارٹیوں نے ناانصافی ہے۔بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعے لکھی گئی آئین کو بچانے کیلئے قومی صدر اسدالدین اویسی جدوجہد کر رہے ہیں۔اس موقع پر شاہد انصاری،ریاض انصار،قصبہ صدر نمیر احمد،کریم سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔