Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 15, 2021

بٹلہ ہاوس انکاونٹر کیس : دہلی کی ایک عدالت نے قصوروار قرار دئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی.

دہلی کی ایک عدالت نے 2008 میں بٹلہ ہاوس انکاونٹر کے دوران انسپکٹر شرما کے قتل اور دیگر جرائم کیلئے عارض خان کو آٹھ مارچ کو قصوروار قرار دیا تھا ۔

نئی دہلی : / صدائے وقت / ذرائع/ذرائع 15 مارچ 2021۔

+++++++++++++++++++++++++((+++++++++

دہلی کی ایک عدلت نے پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل اور 2008 بٹلہ ہاوس انکاونٹر سے وابستہ دیگر معاملات میں قصوروار قرار دئے گئے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے اس کیس کو ریئریسٹ آف ریئر کیس قرار دیتے ہوئے عارض کو پھانسی کی سزا سنائی ۔ عدالت نے عارض خان پر 11 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 10 لاکھ روپے فوری طور پر شہید انسپکٹر شرما کے کنبہ کو دئے جائیں ۔


پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم انڈین مجاہدین سے وابستہ عارض خان کو موت کی سزا دئے جانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف قتل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انصاف کے تحفظ کرنے والے لا انفورسمنٹ افسر کے قتل کا معاملہ ہے ، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔ پولیس کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسکیویٹر اے ٹی انصاری نے کہا کہ اس معاملہ میں ایسی سزا دئے جانے کی ضرورت ہے ، جس سے دیگر لوگوں کو بھی سبق ملے اور یہ سزا پھانسی ہونی چاہئے ۔ جبکہ عارض خان کے وکیل نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی تھی ۔

واضح ہو کہ جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں 2008 میں بٹلہ ہاوس انکاونٹر کے دوران دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے انسپکٹر شرما شہید ہوگئے تھے ۔ اور مبینہ طور پر انڈین مجاہدین کے دو لوگوں کو پولس نےے انکاونٹر میں مار گرایا تھا۔ اس معاملہ کے سلسلہ میں جولائی 2013 میں ایک عدالت نے مبینہ طور پر انڈین مجاہدین سے وابستہ شہزاد احمد کو عمرقید کی سزا سنائی تھی ۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کو لیکر ملک میں کافی بحث ہوئی اور کچھلوگوں کے مطابق یہ کاؤنٹر فرضی تھا اور پولس نے اعظم گڑھ کے دو طلباء عاطف امین اور ساجد کو گولی ماری تھی۔