Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 15, 2021

پنچایتی ‏الیکشن ‏کے ‏ پہلے ‏ مرحلے ‏میں ‏کو وڈ ‏19 ‏کی ‏ گائیڈ ‏ لائن ‏کا ‏ نہیں ‏ ہو ‏ رہا ‏ ہے ‏ نفاذ ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /15 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہی کورونا وبا کو لیکر حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائن کی پول کھل گئی۔الیکشن سے پہلے کورونا کی گائیڈلائن پر عمل کرانے کا دم بھرنے والی ضلع انتظامیہ بھی اس پر عمل کرانے میں ناکام ثابت ہوئی۔پولنگ مراکز پر اہلکاروں کے ذریعے تھرمل اسکیننگ تو کی جا رہی تھی لیکن معاشرتی فاصلے پر کہیں بھی کوئی عمل نہیں ہوا اور عوام قطار میں کورونا سے بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کو بے تاب نظر آئے۔
واضح ہو کہ الیکشن سے قبل تربیت کے دوران سے ہی ضلع انتظامیہ کورونا وبا کے پھیلتے مرض کو روکنے کیلئے حکومت کی گائیڈلائن کے مطابق الیکشن کرانے کی بات کرتی رہی لیکن جیسے جسے الیکشن کے دن نزدیک آتے گئے انتظامیہ ناکام ہوتی چلی گئی۔عام یہ رہا کہ پولنگ پارٹیاں سمیت پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کیلئے گاڑیوں میں بھر کر بھیجا گیا۔الیکشن کے روز بھی یہی معمول چلتا رہا اور سبھی پولیس مراکز پر کورونا کا ہیلپ ڈیسک بنا کر صرف تھرمل اسکیننگ ہوتی رہی جبکہ ووٹروں کی بڑی تعداد بوتھ پر قطاروں میں کھڑی رہی اور انتظامی افسران کے سامنے ہی معاشرتی فاصلے کی دھجیاں اڑتی رہی۔