Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 15, 2021

پنچایت ‏ انتخاب ‏کے ‏ دوران ‏ فرضی ‏ ووٹنگ ‏کو ‏ لیکر ‏ ہوئی ‏. ‏ مارپیٹ ‏. ‏. ‏ متعدد ‏ زخمی ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /15 اپریل  2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
پنچایت الیکشن کے دوران فرضی ووٹ ڈالنے کو لیکر پردھان عہدے کے دو امیدواروں کے حامیان آپس میں ٹکر اگئے۔دونوں جانب سے جم کر ہوئی پتھر بازی میں دونوں فریق کے چار لوگ زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی سرگوم ہوئی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ایک کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق بدلاپور بلاک کے روپ چندر پور گاؤں پنچایت میں پردھان عہدے کیلئے کسم سنگھ اور وجے کماری کے حامیان کے درمیان فرضی ووٹ ڈالنے کو لیکر بوتھ پر ہی کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی کے دوران دونوں فریق کے درجنوں لوگ جمع ہو گئے اور مارپیٹ کے ساتھ پتھر بازی شروع ہو گئی جس سے بوتھ پر افرا تفری مچ گئی۔مارپیٹ میں ایک فر یق سے آدرش سنگھ،کرشنا سنگھ اور دوسرے فریق سے منیش سنگھ اور کملیش کمار سنگھ زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں منیش کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق سے تحریر لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔