Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 13, 2021

کورونا کا سپر اسپریڈر؟ کنبھ میلہ میں آج 20 لاکھ افرادکی شرکت متوقع: تبلیغی مرکزمیں 2000 افرادپرہنگامہ،کنبھ میلہ پرکجریوال سمیت میڈیاکی خاموشی

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /14 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++= 
ہری دوار... اترا کھنڈ....  کورونا کی دوسری لہر ملک میں تباہی مچا رہی ہے اور ہری دوار میں لاکھوں افرادجمع ہیں۔ موقع کنبھ کے تیسرے اہم شاہی غسل کا ہے۔ یہ کنبھ بھیڑ ملک بھر میں ایک سپر اسپریڈر بن سکتی ہے۔دینک بھاسکرکے مطابق ہری دوار میں انتظامیہ کے تخمینے کے مطابق ، فی الحال اس جگہ پرتقریباََ 1.5 لاکھ افراد موجود ہیں۔ 14 اپریل یعنی ’شاہی اسنان‘ کے دن ، بھیڑ 20 سے 25 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔لیکن میڈیااس پرچپ ہے۔گزشہ سال کجریوال حکومت روازانہ کے اعدادوشمارجاری کرتی تھی اوران میں بتاتی تھی کہ اتنے کیسزمرکزکی وجہ سے ہوئے ہیں۔لیکن کنبھ میلہ پراس کی خاموشی ہے۔اس معاملے نے بھارتی میڈیا،بی جے پی لیڈران،انتظامیہ اورعام آدمی پارٹی کوبری طرح بے نقاب کیاہے۔دہلی مرکزپرعدالت نے بھی پھٹکارلگائی ہے۔لیکن اب خوب ریلیاں ہورہی ہیں اورکنبھ میلہ میں لاکھوں لوگ جمع ہیں،کوروناپروٹوکول بھی لاگوہے۔دوسری جگہوں پرچالان کاٹے جارہے ہیں،لیکن کنبھ اورانتخابی ریلی پرخاموشی ہے۔مقامی انتظامیہ کا خیال ہے کہ میلہ میں کورونا پروٹوکول ، جیسے دو گز اور ماسک کی پیروی کرنا ناممکن ہے۔’شاہی اسنان‘ کے دوران یہ ممکن نہیں ہے۔ اس معاملے میں ، کورونا بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔انتظامی عہدے داراس بات سے اتفاق کر رہے ہیں کہ میلہ ایک سپربم بن جائے گا ، لیکن ان کے پاس اس کو روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ میں 1334 انفیکشن اور 7 اموات ہوچکی ہیں۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے 7846 فعال کیسز ہیں۔چونکہ کمبھ میلے میں ہجوم بڑھتا جارہا ہے ، یہ بحث بھی تیزہورہی ہے اورمیڈیاکوگھیراجارہاہے کہ پچھلے سال دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں صرف 2 ہزار افراد کے اجتماع کو ایک سپراسپریڈر کہا گیا تھا ، لیکن کنبھ کے بارے میں خاموشی ہے۔