Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 13, 2021

روزہ میں بھی کورونا ویکسین لے سکتے ہیں: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

لکھنو. اتر پردیش /صدائے وقت /زرائع /14 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
  فرنگی محل کے قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے آج اعلان کیا ہے کہ مسلمان روزہ میں بھی ویکسین لے سکتے ہیں۔ ویکسین لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ کیونکہ ویکسین کی دوائی پیٹ میں نہیں بلکہ خون میں جاتی ہے۔
انھو ںنے موم بتی ریلی کے وقت بھی بیان دے دیاتھا۔ آج  سے رمضان شروع ہورہے ہیں۔ مولانا نے یہ بھی کہاہے کہ جن لوگوں کو کورونا کی علامات ہیں وہ روزہ نہیں رکھیں اور اپنا علاج کروائیں۔ مکمل صحت یابی کے بعد پھر وہ قضاروزہ رکھ سکتے ہیں۔