Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 29, 2021

ضلع ‏کے ‏ ممبران ‏ اسمبلی ‏نے ‏ اپنے ‏ فنڈ ‏ سے ‏کو رونا ‏ مریضوں ‏کے ‏ علاج ‏کے ‏لیے ‏ دیے ‏25 ‏، ‏25 ‏ لاکھ ‏روپیے ‏. ‏. ‏

جون پور.... اتر پردیش /صدائے وقت /29 اپریل 2021. 
=============================
 سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی شیلیندر یادو شاہ گنج، جگدیش سونکر مچھلی شہر، لکی یادو ملہنی نے کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے محکمہ صحت کو 25۔ 25 لاکھ روپے محکمہ صحت کو دینے کیلئے ضلع مجسٹریٹ کو منظوری کا خط دیا۔ ممبران اسمبلی نے اپنے فنڈ سے مریضوں کیلئے بیڈ اور آکسیجن کا بندوبست کر کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے خرچ کرنے کی اپیل کی ہے۔
سماجوادی پارٹی ممبر اسمبلی لکی یادونے کہا کہ آکسیجن اوراسپتالوں میں بیڈ کیلئے جون پور کی عوام تڑپ کر مرنے کو مجبور ہے۔حکومت اپنے انتخابی جملوں کی طرح مریضوں کے صحت کا انتٖظام کرنے کا بھی جھوٹا وعدہ کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے فنڈ سے دستیاب ہونے والے بیڈ اور آکسیجن کی وجہ سے بڑی تعداد میں عدم توجہی کا شکار ہونے والے مریضوں کی جان بچ سکتی ہے۔جگدیش سونکر نے کہا کہ وبا کے اس دور میں حکومت کی سبھی تیاری کھوکھلی ثابت ہو گئی اور بڑی تعداد میں لوگ آکسیجن اور بیڈ کی دستیابی نہیں ہونے سے سڑکوں پر اپنی جان گنواچکے ہیں،ایسے میں ان کے فنڈ سے عوام کو بہتر صحت کی سہولت محکمہ مہیا کرائے گا اور لوگوں کی زندگی بچائی جا سکے گی۔شیلندر یادو للئی نے کہا کہ مریضوں کو بہتر صحت کی سہولت مہیا کرانا ہماری اولین ترجیح میں ہے۔صحیح سے علاج نہیں ہونے کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی زندگی اسپتالوں کے باہر چلی گئی۔فنڈ کے پیسے سے محکمہ صحت آکسیجن پلانٹ اور مریضوں کیلئے بیڈ کا انتظام کرے گی۔