Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 29, 2021

روزنامہ ‏ انقلاب ‏کے ‏ مقامی ‏نمائندہ ‏کی ‏ والدہ ‏کا ‏85 ‏سال ‏کی ‏ عمر ‏میں ‏ انتقال ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /29 اپریل 2021. 
============================= 
شاہگنج... روزنامہ انقلاب کے مقامی  نمائندہ حاجی ضیاء الدین کی والدہ کا مختصر علالت کے بعد گزشتہ دیر شام 85سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔صحافی کی والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سیاسی،سماجی اور صحافی ساتھیوں نے ان کی رہائش موضع منیچھا پہنچ کر تعزیت پیش کرتے ہوئے  صبر دلایا۔
واضح ہو کہ صحافی کی والدہ قدوسیہ بیگم کی کچھ روز قبل ہی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا۔علاج کے بعد حالت بہتر ہونے پر گزشتہ روز انھیں گھر لایا گیا جہاں شام کے وقت انھوں نے دنیا کو الوداع کر دیا۔پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹیوں کے علاوہ نواسوں اور پوتے پاتیوں کا بڑا کنبہ ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ مولانا رفیع الدین مظاہری نے ادا کرائی جس کے بعد دیر شب سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں منیچھا کی آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔