Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 26, 2021

جونپور ‏میں ‏کو رونا ‏کے ‏ مریضوں ‏کے ‏لیے ‏300 ‏ بیڈ ‏ دستیاب ‏. ‏. ‏. ‏. ‏. ‏سی ‏ ڈی ‏ او ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /26 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
سی ڈی او انوپم شکلا نے کورونا مثبت مریض کے تیماردار وں سے اپیل کیا کہ اسپتال جانے سے قبل کنٹرول روم کے نمبر پر ضرور بات کر لیں۔کنٹرول روم مریض کو بہتراسپتال مہیا کرائے گی اور ساتھ میں اودیات کا بھی مکمل انتظام کرے گی۔براہ راست اسپتال جانے پر اکثر بیڈ کھالی نہیں رہنے کی شکایت موصول ہوتی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔
سی ڈی او نے بتایا کہ موجودہ وقت میں کورونا کے سنگین مریضوں کیلئے 300بیڈ دستیاب ہے۔بیڈ کے کھالی رہنے پر ہی مریض کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ضلع میں روزانہ چندولی سے 200آکسیجن سلینڈر کی سپلائی مل رہی ہے،جلد ہی ضلع اسپتال میں قائم آکسیجن پلانٹ شروع کرادیا جائے گا۔اس کے علاوہ ضلع کے عوامی نمائندوں کے ذریعے دیے گئے فنڈ سے بھی پلانٹ قائم کرا دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وبا کے دور میں کھانے کے سامان کی کالا بازاری کرنے اور زیادہ پیسہ وصول کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ سخت قدم اٹھانے جا رہا ہے۔