Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 26, 2021

جنریٹر ‏ بند ‏ کرنے ‏کے ‏ دوران ‏کپڑا ‏ پھنس ‏ جانے ‏ سے ‏ ایک ‏ دوشیزہ ‏کی ‏موت ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /26 اپریل 2021. 
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نٹولی گاؤں میں گزشتہ دیر شام جنریٹر بند کرنے کے دوران دوپٹہ پھنسنے سے دوشیزہ کی موت ہو گئی۔واقعہ سے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔آناً فاناً میں پولیس کو اطلاع دیے بغیر اہل خانہ نے آخری رسوم ادا کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ابھے نند یادو کے یہا ں بجلی تخفیف کے دوران جنریٹر چل رہا تھا۔سپلائی شروع ہوتے ہی ان کی بیٹی گڑیا20جنریٹرکو بند کرنے کیلئے گئی۔جنریٹر بند کرنے کے دوران اس کا دوپٹہ پٹے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔شور سنتے ہی پہنچی اہل خانہ جنریٹر کو بند کر علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا۔