Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 26, 2021

کورونا ‏کی ‏ جانچ کرانے ‏کے ‏لیے ‏ عوام ‏ کا ہجوم ‏. ‏. ‏آرٹی ‏پی ‏سی ‏آر ‏کٹ ‏ سے ‏ جانچ ‏ کرانے ‏کا ‏ مطالبہ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /26 اپریل 2021. 
==============================
منگرابادشاہ پور علاقے میں روزانہ کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مقامی پرائمری صحت مرکزمیں کورونا جانچ کرانے کیلئے عوام کا ہجوم روزانہ بڑھتا جارہا ہے لیکن مرکز میں کورونا جانچ کٹ آر ٹی پی سی آر کی عدم دستیابی کی وجہ سے جانچ کرانے آنے والے لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ صحت مرکزپر اہلکاروں کے ذریعے اینٹیجن کٹ سے جانچ کیا جارہا ہے جس سے لوگ مطمئن نہیں ہو پار رہے ہیں۔ زیادہ تر مریض آر ٹی پی سی آر کٹ سے جانچ کرانے کی مانگ کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ علاقہ میں بڑی تعداد میں لوگ دوسروے صوبوں سے آئے ہوئے جو احتیاط کے طور پر کسی بھی علامت ملنے پر جانچ کرانے کیلئے مقامی صحت مرکز پر پہنچ رہے ہیں۔عالم یہ ہے کہ یہاں پر جانچ کرانے کیلئے قطار لگانی پڑتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی پاری کیلئے گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ایسے میں جانچ کیلئے اہلکار آر ٹی پی سی آر کٹ کے بجائے اینٹیجن کٹ کا استعمال کر رہے ہیں جس سے لوگ مطمئن نہیں ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انچارج میڈیکل افسر سے بات کرنے پر انہوں نے کہا کہ اینٹیجن کٹ کافی مقدار میں آگئی ہے جبکہ آر ٹی پی سی آر کٹ تھوڑی مقدار میں دستیاب ہے۔ جس کی وجہ سے تمام مریضوں کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ آر ٹی پی سی آر کٹ کے ذریعے جانچ نہیں ہونے کی صورت میں لوگوں نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی توجہ متوجہ کراتے ہوئے صحت مرکز پر آر ٹی پی سی آر کٹ دستیاب کرانے کی مانگ کی ہے۔