Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 26, 2021

ثانوی ‏ اساتذہ ‏ یونین ‏کے ‏ صدر ‏نے ‏الیکشن ‏ اور ‏کو رونا ‏کو ‏لیکر ‏ حکومت ‏کی ‏کی ‏ نکتہ ‏ چینی ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت 26 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ریاستی حکومت کی بے حسی اور کسی بھی قیمت پر پنچایت انتخابات کرانے کے کشمکش نے ریاست میں نہ صرف کورونا انفیکشن کو بہت سنگین بنا دیا ہے بلکہ انتخابی کاموں میں لگے سینکڑوں اساتذہ / ملازمین کو بھی موت کے منہ میں کردیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مثبت ہو کر زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہے ہیں،یقینی طور پر حکومت کوآئندہ دنوں میں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ 
مذکورہ باتیں اترپردیش ثانوی اساتذہ یونین کے ایگزیکٹو صدر رمیش سنگھ نے پریس کو جاری ریلیز کے ذریعے کہا۔انھوں نے بتایا کہ آج انہوں نے وزیر اعلی کو خط لکھا جب تک کہ کورونا انفیکشن کی صورتحال نہیں ہے تب تک ووٹ شماری بند کرضروری اقدامات اٹھانے اور ضرورت پڑنے پر سپریم کورٹ کی پناہ لینے کی بھی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا صدر ہونے کے ناطے ان کا حتمی فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین اور عام لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تنظیم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ممبروں کے مفادات کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرے۔انھوں نے کہا کہ ووٹ شماری ملتوی نہیں کرنے کی صورتحال میں یونین کے لوگ ووٹ شماری کا بائیکاٹ کرنے کو پرعزم ہیں،کیوں کہ ووٹ شماری کیلئے ملازم کو دیے جانے والے تربیت اور ووٹ شماری کیلئے ان ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی جو خود کورونامثبت ہے یا اس پالنگ پارٹی کا ممبر رہا ہے جس کا کوئی ممبر مثبت ہوا ہے یا اس کی موت ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران سرکاری بد انتظامی اور اس سے ہونے والی اموات نے تنظیم کو ہلا دیا ہے اور اب اپنے ممبران کو موت کے منہ میں جانے سے روکنے کیلئے  فیصلہ کن جد وجہدکریں گے۔اگر حکومت ووٹ شماری ملتوی کرنے کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھاتی تو تنظیم کے پاس بائیکاٹ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے جس کی پوری زمہ داری حکومت کی ہوگی۔