Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 25, 2021

تین ‏ عدد ‏ رولنگ ‏ ملوں ‏پر ‏ ایس ‏ ڈی ‏ ایم ‏کی ‏ چھاپہ ‏ ماری ‏. ‏. ‏65 ‏ عدد ‏ آکسیجن ‏ سلنڈر ‏ برآمد ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /25 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کورونا وبا کے دوران آکسیجن کی پریشانی کے دوران حکومت اور انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود حمایت نہیں دینے پر اتوار کے روز ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار وما،نائب تحصیلدار امت کمار سنگھ کی ٹیم نے تین سریا فیکٹری/رولنگ مل پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 65آکسیجن سلنڈر  کو برآمد کیا۔افسران نے تینوں فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کیلئے اعلی افسران کو خط ارسال کرنے کی بات کہی ہے۔
ضلع میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے دوران گزشتہ دنوں ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما نے سبھی پرائیویٹ فیکٹری کے مالکان سے آکسیجن سلینڈر کی فہرست دینے کی ہدایت دی تھی جس سے ایمرجنسی میں مریضوں کو آکسیجن مہیا کرایا جا سکے۔ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے باوجود قصبہ کے تاخہ پورب واقع ساوتری اسٹیل،جگدمبا اسٹیل اور اعظم گڑھ روز واقع پاپولر رولنگ میل پر افسران کی ٹیم نے چھاپہ ماری کیا۔چھاپہ کے دوران تینوں فیکٹریوں سے 65آکسیجن کے سلینڈر ضبط کئے گئے۔اس ضمن میں نائب تحصیلدار امت سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ تینوں فیکٹری مالکان سے مدد کی اپیل کی گئی تھی لیکن سبھی نے اسے نظر انداز کر دیا تھا۔چھاپہ ماری کے دوران تینوں سے میل سے 20بھری ہوئے اور 45کھالی آکسیجن کے سلینڈر برآمد ہوئے ہیں۔فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کیلئے اعلی افسران کو رپورٹ ارسال کی جائے گی۔