Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 25, 2021

کورونا ‏ وائرس ‏کے ‏چین ‏کو ‏ توڑنے ‏کے ‏لیے ‏ پورے ‏ ضلع ‏میں ‏ افسران ‏کی ‏ نگرانی ‏میں ‏ ہوا ‏سینیٹائزنگ ‏کا ‏ کام ‏. ‏

جون پور... اتر پردیش صدائے وقت /25 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کیلئے لگائے گئے کورونا کرفیو کے دوران ضلع کے سبھی قصبوں،بازاروں اور اہم مقامات پر اتوار کے روز افسران کی نگرانی میں سینٹائزینگ کا کام کیا گیا۔اس دوران باہر سے آنے والے لوگوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ جانچ کراتے ہوئے ہوم کوارنٹین میں رہنے کی اپیل کی گئی۔
 ضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما کی ہدایت پر ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا سنتوش مشرا کی قیادت میں شہر کی اہم سڑکوں پر سینٹائز کرایا گیا۔بھنڈاری اسٹیشن سے فائر برگیڈ اور نگر پالیکا کی ٹیم نے مشترکہ طور سینٹائز کرنا شروع کیا جو سبزی منڈی،شاہی اٹالہ مسجد،اولند گنج،لائن بازار ہوتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی رہائش تک کیا گیا۔اس دوران خصوصی صفائی مہم کے تحت افسران کی نگرانی میں نگر پالیکا کے اہلکاروں نے نالیوں کی صفائی کیا۔سینٹائز کا جائزہ لیتے ہوئے سی آر او راج کمار دیویدی نے صفائی اور سینتائز کیلئے ضروری ہدایت دیے۔انھوں نے پولیس اہلکاروں سے ضلع میں نافذ کورونا کرفیو کو موثر طریقے سے عمل کرائے جانے کیلئے بے وجہ باہر گھوم رہے لوگوں کو باہر نہیں نکلنے کی ہدایت دی۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کیا کہ بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلے اور کووڈ 19کی گائیڈلائن پر عمل کریں۔