Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 29, 2021

عالمی وباء کورونا سے حفاظت کے لئے "اجتماعی دعا" کا اہتمام..

 اعظم گڑھ... اتر پردیش /صدائے وقت /29 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کی تحصیل پھول پور حلقہ کے تحت موضع لکھمانپور تھانہ پوئی میں کرونا سے حفاظت کے لیے گزشتہ دنوں مسجد نور میں بعد نماز تراویح اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر اہلیان موضع نے مسجد نور میں اکٹھا ہوکر مولانا معروف کی امامت میں اللہ کی بارگاہ میں اہل موضع کے ساتھ علاقہ پورے ملک و پوری دنیا کو کورونا سے حفاظت کی دعا مانگی. لوگوں نے رقت آمیز لہجے میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور بارگاہ ایزدی میں روندھے ہوئے لہجے اور نم آنکھوں کیساتھ پوری دنیا کو کورونا جیسی مہلک بیماری سے نجات دلانے کی دعا کی. 
دعا سے قبل مولانا معروف نے ایک مختصر سی تقریر کی جس میں انھوں نے کہا کہ یہ بیماری اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے.. اس کو عذاب الہی نہ کہا جائے.. اس  بیماری سے اللہ ہی ہماری حفاظت کر سکتا ہے.. ہمیں حوصلے کیساتھ اللہ کی ذات و اسکی رحمت پر یقین کامل رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے.. اللہ سے توبہ و استغفار کریں. رمضان المبارک کا مہینہ ہے. روزہ و نماز کیساتھ قرآن کی تلاوت کا اہتمام کریں.. طب اور صحت کے اصولوں کے مطابق حفاظتی گائیڈلائن کا اہتمام کریں... ضرورت پر ایک دوسرے کی مدد کریں. زکوٰۃ وخیرات و صدقات کا اس قدر اہتمام کریں کہ کوئی شخص بھوکا اور لا علاج نہ رہنے پائے... 
واضح ہو کہ موضع لکھمانپور میں بھی جلدی جلدی میں کئی اموات ہوچکی ہیں اور علاقے میں تو روزانہ کئی اموات ہو رہی ہیں. حالانکہ ان اموات کا سبب معلوم نہ ہو سکا اور نہ ہی کورونا جانچ ہوئی مگر علامات، سانس کی تکلیف سب کچھ ایسے ہی تھیں جیسا کہ کورونا میں ہوتا ہے. 
الحمداللہ. اس گاؤں کے چند نوجوان ہمیشہ اہل موضع کی خدمت کو تیار رہتے ہیں. علاج و معالجہ کیساتھ آکسیجن کی ضرورت کو کیسے بھی پوری کرتے ہیں اور اس طرح سے گاؤں کے کئی لوگوں کو گھر کے علاج سے افاقہ ہوا.. جس کے لیے ان نوجوانوں کی خدمت قابل ستائش ہے.