Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

پوروانچل کےعظیم شاعر انوراعظمی پرایک اہم سمینار بعنوان " انور اعظمی ایک بازیافت" ‏

نئی دہلی : /صدائے وقت /4 اپریل 2021 /ڈاکٹر نازش احتشام. 
==============================
  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نئی دہلی (کیمپس جماعت اسلامی ہند ) میں منعقد ہوا۔ پروگرام اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوا۔ کرونا گائڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے چنندہ لوگوں کو ہی دعوت دی گئی تھی، کئ اعتبار سے یی پروگرام بہت کامیاب رہا۔  یہ سمینار اپنے عنوان کے اعتبار سے بہت اہم ہے ۔ اس کی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں ایک مجلس میں ایک صاحب نے ان کا یہ شعر ایک مجلس میں پڑھا تو ایک صاحب بول اٹھے عامر عثمانی کا بھی جوکہ انور اعظمی کا ہے۔ 
یہ سمینار اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ بھی ان سے نا آشنا ہے ۔
 " دی مسلم ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اعظم گڑھ " قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے تعاون سے منعقد ہوا۔ 
سمینار کی  صدارت ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی صابق صدر شعبہ عربی ایفلو یونیورسٹی حیدرآبادنے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطبہ میں انھوں نے فرمایا کہ انور اعظمی نے کم عمری ہی زبان وادب کی غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ سمینار کے توسط سے لوگ انور اعظمی کی خدمات سے واقف ہو سکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے ۔کلیدی خطبہ معروف محقق وناقد پروفیسر احمد محفوظ صاحب نے پیش کیا۔ کلیدی خطبہ یقینا غیر معمولی رہا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی نے انور اعظمی اور دوسرے اعظمی شعرا وادبا کاذکر کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے فرمایا کہ اعظم گڑھ میں تذکرہ نگاری کی روایت نہیں ہے، بصورت دیگر کئی اہم شاعرو ادیب کی بازیافت ممکن ہوتی مہمان اعزازی ڈاکٹر فیضان احمد اصلاحی تھے کلمات تشکر ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی نےاداکیا ۔ استقبالیہ وتعارفی کلمات ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی نے ادا کیے۔ افتتاحی جلسے کی نظامت ڈاکٹر عمیر منظر نے کی۔دوسری نشست میں مقالات کاسلسلہ شروع ہوا جسکی صدارت پروفیسر ندیم احمد اور پروفیسر صفدر امام قادری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران  نے انجام دیا۔ اس سیشن میں کل دس مقالات پیش کیے گئے۔ آخری میں ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سمینار میں کل ۱۸ مقالات پیش ہونے تھے لیکن وقت کی تنگ دامانی کی وجہ سے کل ۱۰ ہی مقالات پیش ہوسکے اہم شرکاء سمینار میں ڈاکٹر واحد نذیر صاحب ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی پروفیسر اسلم اصلاحی شمس وقمر ایڈوکیٹ ظفر احمد ایڈوکیٹ ایاز احمدجلالپوری شہزاد احمدجلالپوری  ڈاکٹر محمد اکرم فلاحی ڈاکٹر عبید الرحمن  انیس احمد اشفاق احمد اشرف بستوی افضل خاں ابو طلحہ ڈاکٹر اسجد ڈاکٹر عظمت اللہ معین الدین اعظمی فیصل مترجم وغیرہ نے خصوصی شرکت کی