Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏و ‏ ایس ‏ پی ‏کا ‏ مختلف ‏بلاکوں ‏کا ‏ دورہ ‏. ‏. ‏پنچایت ‏الیکشن ‏ پرچہ ‏ نامزدگی ‏کا ‏ لیا ‏ جائزہ ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /4 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
ضلع الیکشن افسر/ ضلع مجسٹریٹ  منیش کمار ورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے اتوار کے روز کرنجاکلاں،شاہ گنج،کھٹہن اور سوئتھاکلاں بلاک میں چل رہے پنچایت الیکشن کے پرچہ نامزدگی کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران ڈی ایم نے نامزدگی عمل کے دوران کورونا کی گائیڈلائن پر ہر حال میں عمل کرانے کی ہدایت افسران کو دیتے ہوئے کہا کہ پرچہ نامزدگی کے دوران امیدواروں کے ساتھ آئے لوگوں کو ایک ساتھ جمع نہیں ہونے دیا جائے۔انھوں نے امیدواروں کو ٹوکن کے ذریعے نامزدگی کرانے اور تجاویز پیش کرنے والوں کو بیٹھنے کیلئے کرسی کا انتظام کرانے کی ہدایت دیا۔اس دوران انھوں نے امیدواروں کو ہر حال میں کورونا کو لیکر حکومت کے ذریعے جاری کردہ گائیڈلائن پر عمل کرنے او رکرانے کی ہدایت دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق گاؤں اور علاقوں میں انتخابی تشہیر کیا جائے،گاؤں میں باہر سے آنے والوں کی فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جائے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما،سی او انکت کمار،بی ڈی او آر ڈی یادو،انوراگ رائے،گورویندر سنگھ،پروجیکٹ افسر ڈوڈا انل ورما سمیت دیگر افسران موجود رہے۔