Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

فلم ‏ اداکارہ ‏دکشا ‏ سنگھ ‏ سمیت ‏ کئی ‏قد ‏ آور ‏ رہنماؤں ‏کے ‏ اہل ‏ خانہ ‏نے ‏ بھی ‏ داخل ‏ کیا ‏ پرچہ ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /4 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
تین سطحی پنچایت الیکشن کے پرچہ نامزدگی کے آخری روز اتوار کو ضلع کے سبھی 21بلاک اور کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں پولیس فورس کی موجودگی میں نامزدگی عمل دیر شام تک چلتی رہی۔سی سی ٹی وی کمیرے کی نگرانی میں شروع ہوئے پرچہ نامزدگی عمل کے دوران افسران اور تحصیلوں کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کورونا گائیڈلائن پر عمل کراتے ہوئے ٹوکن سے پرچہ داخل کرایا گیا۔ضلع پنچایت عہدے کیلئے نامزگی عمل کلکٹریٹ میں ہوا جبکہ پردھان اوربی ڈی سی ممبرکیلئے بلاک ہیڈکوارٹر پر ہوا۔صبح سے شروع ہوئے نامزدگی عمل کے دوران ممبران اور ان کے حامیان کا ہجوم امنڈا رہا۔اس دوران مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس فورس نے بیرکیڈنگ کر امیدوار اور تجاویز دار کے علاوہ کسی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا۔
ضلع پنچایت ممبر کے عہدے کیلئے ضلع کے قدآور لیڈران کے کنبوں کے ممبران کا پرچہ نامزدگی آخری روز بھی داخل ہوتا رہا۔اتوار کے روز قدآورلیڈران میں سابق ضلع پنچایت صدر راج بہار یادو کی اہلیہ راج کماری یادو نے سکرارا کے وارڈ نمبر45سے اپنا پرچہ داخل کیا۔ضلع کے قدآور لیڈر رہے سابق کابینہ وزیر انجہانی پارسناتھ یادوکے چھوٹے بیٹے وید پرکاس یادو کی اہلیہ اروشی سنگھ یادو نے وارڈ نمبر51سے ضلع پنچایت ممبر کیلئے پرچہ داخل کیا۔فلم اداکارہ دکشا سنگھ نے بھی وارڈ نمبر26سے ضلع پنچایت ممبر کیلئے پرچہ داخل کیا۔بھاجپا کی راجیہ سبھا ممبر سیما دیویدی کی دیورانی سمن دیویدی نے بطور آزاد اپنا پرچہ داخل کیا۔اس کے علاوہ بھاجپا کے سبھی امیدوار وں کو لیکر ضلع صدر پسشپ راج سنگھ،ممبر اسمبلی ڈاکٹر ہریندر سنگھ سمیت دیگر عہدیداران کلکٹریٹ پہنچے جہاں سبھی نے ٹوکن سے باری باری اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔پرچہ نامزدگی عمل کے دوران ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر،ایس پی دیہی تربھون سنگھ،سی او صدر رنوجے سنگھ،اے ڈی ایم رام پرکاش،سی آر او راج کمار دیویدی سمیت تمام افسران معائنہ کرتے رہے۔