Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 4, 2021

شمیم احمد ایڈوکیٹ ایک نام اعتماد اور بھروسے کا

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ خصوصی کی رپورٹ. 
+++++++++++++++++++++++++++++
        پنچایتی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کی پیچ پر قسمت آزمائی کرنے والوں کی لمبی قطار دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں ہر طرح کے لوگ مل جائیں گے،ظاہر ہے جمہوریت ہے،جو ہر فرد کو اپنا مقدر آزمانے کا حق دیتی ہے،لیکن رائے دہندگان کے لیے اس بھیڑ سے ایک صحیح امیدوار کے انتخاب کا مسئلہ بڑا پیچیدہ ہوجاتا یے،وہ فیصلہ نہیں کر پاتا کہ کسے ووٹ دے کر زمام اقتدار سونپے۔امیدواروں کی اہلیت ناپنے کا ہر ووٹر کا پیمانہ ہے،کوئی  تعلقات کی بنیاد پر،تو کوئی ذات برادری کے نام پر اور کہیں کچھ لوگ معمولی قیمتوں کے عوض۔اکثر انہیں بنیادوں پر ووٹ جیسی قیمتی امانت ضائع کردی جاتی ہے۔ ووٹ دیتے وقت یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ اس وقت جو امیدوار ووٹ مانگنے آیا ہے،اس کی سماجی خدمات کیا ہیں،معاشرہ میں اس کی شبیہ کیسی ہے،ذمہ داریوں کو نبھانے کی اس میں اہلیت کتنی ہے۔ 
اس وقت جگدیش پور حلقہ سے مہاپردھانی کے ایک امیدوار شمیم احمد ایڈوکیٹ بھی ہیں،وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور پیشہ سے وکیل ہیں، تقریبآ ایک دہائی سے وہ ایک سرگرم سماجی کارکن کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں ،مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر وہ ہر شخص کے ساتھ دکھ سکھ کی گھڑی میں کھڑے نظر آتے ہیں۔وہ ایماندار شبیہ رکھنے کے ساتھ بڑی بے باکی سے عوام کے مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں۔ جگدیش پور حلقہ کے لوگ ان پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے ان کے حق میں رائے دہی کا استعمال کرکے انہیں کامیاب بناتے ہیں تو یقین ہے کہ شمیم احمد ایڈوکیٹ ایک بہتر نمائندہ ثابت ہوں گے اور ان کی قیادت میں جگدیش پور حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔