Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 10, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏نے ‏ کورونا ‏ علاج ‏ مرکز ‏کا ‏ لیا ‏ جائزہ ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /10 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل ہوتے اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہو گیا ہے۔ہفتہ کے روز ڈی ایم نے حوض گاؤں میں قائم کووڈ اسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے متعلق افسران کو جانچ اور اودیات کا مکمل انتظام کرنے کی ہدایت دیا۔
انھوں نے شہر کے جنکشن اسٹیشن پر بھی پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے روزانہ آنے والے مسافروں کی جانچ کرانے کی ہدایت دیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے سرکونی بلاک کے حوض گاؤں میں قائم ٹرامہ سینٹر کورونا اسپتال کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ائی سی یواور ایمرجنسی وارڈ کا باریکی سے جائزہ لیا۔انھوں نے اسپتال میں بیڈ،ویکسین،آکسیجن اور آئی سی یو کی معلومات حاصل کی۔معائنہ کے دوران انھوں نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو ہدایت دیا کہ اسپتال احاطے میں روزانہ سینٹایز کرایا جائے،ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ ہر وقت چلتا رہنا چاہیے۔یہاں سے ضلع مجسٹریٹ کا قافلہ  پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر کے ساتھ شہر کے بھنڈاری اسٹیشن پہنچا جہاں انھوں نے مسافروں کے آنے جا ئزہ لیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے سی ایم او ہدایت دیا کہ اسٹیشن پر آنے والے سبھی مسافروں کی کورونا کی جانچ کرائی جائے۔انھوں نے ممبئی سمیت دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرینوں کے مسافروں کی تعداد سے متعلق معلومات اسٹیشن سپرٹنڈنٹ ادے پرتاپ سنگھ سے حاصل کیا۔ڈی ایم نے اے آر ایم روڈویز کو ہدایت کیا کہ باہر سے آنے والے مسافروں کی معلومات سی ایم او کو فراہم کریں جس سے تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکے۔پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پولیس اور جی آر پی کے اہلکاروں کو کورونا کی جانچ میں حمایت کرنے کی ہدایت دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سی ایم او ڈاکٹر ڈی پی یادو،لیب تکنسین دھرمویر،وارڈ بوائے روی چودھری،ڈاکٹر دلیپ سونکر موجود رہے۔