Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 10, 2021

مویشی ‏ اسمگلر ‏نے ‏ ایک ‏ نوجوان ‏کو ‏. ‏ ماری ‏گولی ‏. ‏. ‏پولس ‏کر ‏ رہی ‏ ہے ‏ معاملے ‏کی ‏ تفتیش ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /10 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
 کیراکت کوتوالی حلقہ کے بیلہری گاؤں میں گزشتہ دیر شب مشتبہ حالت میں گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔اہل خانہ معاملے کو مویشی اسمگلروں کے ذریعے بھینس کھولنے کی مخالفت میں گولی چلانا بتا رہے ہیں۔اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق پون کمار راج بھر26گھر کے باہر سویا تھا کہ اسی دوران پک اپ اور موٹرسائیکل سے پہنچے مویشی اسمگلر دروازے سے بھینس کو لادنے لگے۔نیند سے بیدار ہونے پر نوجوان نے مخالفت کی تو ایک بدمعاش نے گولی چلا دی جو نوجوان کے پیر میں لگی۔گولی لگتے ہی نوجوان کے شور مچانے پر اہل خانہ سمیت مقامی لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی نوجوان کو اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اس ضمن میں ایس ایس آئی اجے شرما نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع پر تفتیش کیا لیکن گولی کا کھالی کارتوس برآمد نہیں ہوا ہے۔اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک تحریر بھی نہیں دی گئی جس سے پورا معاملے مشتبہ معلوم ہو رہا ہے،پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔