Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 10, 2021

کورونا ‏کے ‏مد ‏نظر ‏ انتظامیہ ‏ سخت ‏. ‏. ‏ نائٹ ‏ کرفیو ‏کا ‏ اعلان ‏. ‏ دوران ‏ کرفیو ‏ انتخابی ‏ تشہیر ‏پر ‏ بھی ‏ روک ‏. ‏. ‏ باہر ‏ سے ‏آنیوالوں ‏کو ‏سات ‏دن ‏کا ‏کورنٹائن ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /10 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے پر سنجیدہ ضلع انتظامیہ نے ہفتہ کے روز سے ضلع میں نائٹ کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔نائٹ کرفیو کے دوران پنچایت الیکشن کی تشہیر پر بھی پابندی عائد رہے گی اور کہیں بھی بھیڑ کے جمع ہونے پر جرمانہ اور مقدمہ قائم کر کاروائی کیا جائے گا۔
سی ڈی او انوپم شکلا نے اس ضمن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن دوبارہ بہت تیزی سے پھیلنے لگا ہے،ایسے میں حکومت سمیت ضلع انتظامیہ اس پر لگام لگانے کیلئے پر عزم ہے۔ضلع میں ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور ایک مریض کی موت ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہو گیاہے۔انھوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز سے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔یہ کرفیو 10اپریل سے آئندہ18اپریل تک جاری رہے گا۔پنچایت الیکشن کی تشہیر میں بھی یہ کرفیو پوری طرح جاری رہے گا اور کوئی بھی امیدوار رات میں تشہیر نہیں کرے گا۔رات میں انتخابی تشہیر اور بھیڑ کے جمع ہونے پر امیدوار اور بھیڑ جمع کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے شہریوں سے ماسک لگانے کے ساتھ کورونا کی جانچ میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے باہر سے آنے والوں کو ایک ہفتہ کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔اس پر عمل نہیں کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔