Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 10, 2021

کھانہ بناتے وقت چولہے سے نکلی چنگاری سے درجن بھر رہائشی چھپر اور دو ‏ خام ‏ مکان ‏جل ‏کر ‏ خاکستر. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /10 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے کیوٹلی کلاں گاؤں کی نشاد بستی میں ہفتہ کی دوپہر کھانہ بناتے وقت چولہے سے نکلی چنگاری سے درجن بھر رہائشی چھپر اور دو خام مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔تیز ہواؤں کے ساتھ آگ نے پورے علاقہ کو اپنی زد میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک سبھی مکان تباہ ہو چکے تھے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بستی کی ایک خاتون رہائشی چھپر میں کھانہ بنا رہی تھی کہ اسی دوران چولہے سے نکلی چنگاری نے چھپر کو اپنی زد میں لے لیا۔خاتون کے شور مچانے پر جب تک مقامی لوگ جمع ہوئے آگ نے پوری بستی کو اپنی زد میں لے لیا۔آتشزدگی سے نکلتے دھنواں کو دیکھ لوگ سہم ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے آگ کو بجھانے میں لگ گئے۔
ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی میں بستی کے رمیش چندر نشاد،گنیش رام نشاد،رام دیو نشاد،مہیش نشاد،رام لوٹ،رام سیوک،رام چندر،مہیندر کمار،رامکرپال،اچھےلال،راجیش،راکیش،درگیش،راجندر،اکھلیش کا رہائشی چھپر کر خا ک ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم بدلاپور کوشلیش کمار مشرا ریونیو اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔انھوں نے آتشزگی میں بے گھر ہوئے کنبوں کو جلد ہی حکومت سے امداد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔