Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 30, 2021

نوجوان ‏کی ‏ ندی ‏میں ‏ ڈوبنے ‏ سے ‏موت ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /30 اپریل 2021. 
============================= 
چندوک تھانہ حلقہ کے بریچھ گھاٹ پر دوستوں کے ساتھ گومتی ندی میں نہانے گیا طالب علم گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔ساتھیوں کے شو رمچانے پر پہنچے مقامی غوطہ خوروں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد لاش کو باہر نکالا۔پولیس لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا روپیش 14ولد سبھاش راج بھر مقامی انٹر کالج میں ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔جمعہ کے روز گاؤں کے ہی چار دوستوں کے ساتھ دوپہر میں گومتی ندی میں نہانے گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ نہانے کے دوران کھیلتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ساتھیوں نے دوست کو ڈوبتا ہوا دیکھا تو شور مچاتے ہوئے باہر نکل کر اہل خانہ کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی اہل خانہ نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کی تلاش کرانا شروع کیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کچھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو ندی سے برآمد کیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کرتے ہوئے لواحقین کے سپرد کر دیا۔