Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 30, 2021

، مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے ناظم مولانا حشیم عثمانی دنیا سے رحلت فرما گئے. ‏. ‏

مولانا حشیم عثمانی ہندوستانی حجاج کے بڑے معاون تھے۔  
مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی. 

پٹنہ 30اپریل2021.  (عبد الرحیم برہولیا وی). /صدائے وقت. 
+++++++++++++++++++++++++++++
مکۃالمکرمہ سے یہ افسوسناک خبر آئ ہے کہ بڑے عالم دین، اکابر کی روایتوں کے امین ہندوستانی حجاج کرام کے بڑے معاون، مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے ناظم مولانا حشیم عثمانی دنیا سے رحلت فرما گئے. مولانا کے انتقال  کی خبر سن کر ملک کے مشہور و   معروف عالم دین امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ  کے نائب ناظم اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ انکی وجہ سے ہندوستانی عازمین کو بڑی سہولت ہوا کرتی تھی ہندوستانی عازمین حج کا جب  کوئی مسئلہ کہیں پر پھنستا اور کوئی دقت ہوتی  تو اس کو حل کرانے کے لئے  اپنی پوری صلاحیتیں لگا دیا کرتے تھے، ایک زمانے میں  ہندوستانی حجاج کرام کی قر بانیاں انہیں کے توسط سے ہوا کرتی تھیں، مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نے فرمایا کہ عمرہ کے سفر میں عموماً وہ میزبان ہوتے تھے اور مختلف امور پر ضروری مشورے دیا کرتے تھے. حضرت امیر شریعت سادس رح کے دور میں امارت شرعیہ بھی تشریف لائے تھے، مفتی صاحب نے فرمایا کہ وہ انتہائی متواضع اور منکسرالمزاج اور اعلیٰ اخلاق کے حامل انسان تھے. مدرسہ صولتیہ پر بڑے احوال آئے، جن کا مقابلہ انہوں نے بڑی پامردی سے کیا. اللّٰہ مرحوم کی  مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ملت کو انکا نعم البدل عطا فرمائے