Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 30, 2021

مفت ‏میں ‏ مریضوں ‏کو ‏ آکسیجن ‏دینے ‏ والے ‏ شخص ‏پر ‏ مقدمہ ‏. ‏. ‏. ‏ یہ ‏ ہے ‏ خدمت ‏کا ‏ اعزاز ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /30 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
اپنے ذاتی پیسے سے دو درجن سے زیادہ مریضوں کی آکسیجن مہیا کراکر ان کی رکتی ہوئی سانس کو بچانے کی کوشش کرنے والے مسیحا بن کر ابرے نوجوان کو اعزاز دینے کے بجائے ضلع اسپتال انتظامیہ نے اس کے خلاف شہر کوتوالی میں وبا پھیلانے کا مقدمہ درج کرادیا۔اسپتال کی لاپرواہی سے تڑپتے ہوئے مریضوں کیلئے فرشتہ بنے اس شخص کے خلاف مقدمہ ہوتے ہی لوگ حیران رہ گئے۔صحافیوں کے ذریعے واقعہ کی اطلاع ڈی ایم کو ہوئی تو انھوں نے جانچ کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سی ایم ایس نے خود کو کورونا کا مثبت مریض ہونے کی بات کہتے ہوئے بات نہیں کی۔
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں سے ہی ضلع اسپتال کے گیٹ پر آکسیجن کی ضرورت کیلئے مریضوں کا ہجوم امنڈاہے۔اسپتال میں بیڈ کی کمی اور آکسیجن نہیں ہونے کی وجہ سے درجن بھر سے زیادہ سنگین مریض زمین پر تڑپ رہے تھے۔ڈاکٹروں کی عدم توجہی سے فرش پر تڑپ رہے مریضوں کو دیکھ شہر کے یحی پور محلہ کے رہنے والے پرائیویٹ ایمبولنس کے مالک وکی وگرہری فرشتہ بن گیا اور اپنے ذاتی پیسے سے آکسیجن کا انتظام کر مریضوں کو آکسیجن دینا شروع کر دیا اور نصف درجن سے زیادہ سنگین مریضوں کو بچانے میں اہم کردار اد کیا۔وکی اگرہری نے بتایا کہ گزشتہ روز دودرجن سے زیادہ مریضوں کو آکسیجن دیا گیا تھا۔معاملے کی خبر جب میڈیا کی سرخیوں میں آنے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی عیاں ہو گئی۔سوشل میڈیا پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف عوام کا غصہ بھڑکنے لگا۔دیر شام معاملے سے ناراض سی ایم ایس ڈاکٹر انل شرما نے ہدایت پر کوتوالی پولیس نے ایمبولنس مالک وکی اگرہری کے خلاف وبا پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا۔فی الحال میڈیا کے ذریعے معاملہ ڈی ایم منیش کمار ورما کو معلوم ہوا تو انھوں نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔