Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 14, 2021

ضلع ‏میں ‏ کورونا ‏میں ‏ تیزی ‏ سے ‏ا ضافہ ‏. ‏. ‏ شرح ‏ اموات ‏کا ‏ فیصد ‏ بڑھا ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /14 اپریل 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک طرف تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسرے طرف کورونا سے اموات کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہو گیا ہے۔کورونا کے دستک سے اسپتال سے لیکر شمشان تک لوگوں کے چہروں پر صرف مایوسی ہی نظر آرہی ہے۔اسپتالوں میں تیمارداروں کا اپنے مریض کے صحت کیلئے دعا اور شمشان گھاٹ پر اپنے کو کھونے کا غم لئے لوگوں کا درد چہرے سے صاف جھلک رہا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا کے دستک دیتے ہی ضلع میں تیزی سے اپنے پیر پھیلا لئے۔علاج اور جانچ میں خامیوں کی وجہ سے یہ تعداد اتنی تیزی سے بڑھنے لگی ہے کہ روزانہ نئے مریضوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ضلع اسپتال سے لیکر کووڈ سینٹروں پر چل رہے ویکسنیسن کے باوجود ویکسنین لگائے لوگ بھی تیزی سے اس کی زد میں آرہے ہیں۔عالم یہ ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں نے بخار،کھانسی،زکام اور سانس لینے میں پریشانی والے مریضوں کو دیکھنا بند کر دیا ہے،جس کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے آرہی ہے۔علاج میں عدم توجہی اور جانچ کی خامیوں کی وجہ سے کووڈ اسپتالوں میں مریضوں کے ہونے والے موت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بدھ کے روز ضلع میں چار مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی جن کی لاشوں کو اہل خانہ تک کو دیکھنے نہیں دیا گیا۔سبھی لاشوں کو ضلع اسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے رام گھاٹ کے شمشان پر لایا گیا جہاں سبھی کے آخری رسومات ایک ساتھ کئے گئے۔ویسے منگل کے روز کورونا کے مریضوں کی ریکارڈ 236نئے معاملے آئے تھے اور مرنے والوں کی تعداد بھی108پہنچ گئی جس سے لوگوں میں کافی بے چینی ہے۔