Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 14, 2021

پنچایتی ‏الیکشن ‏کے ‏ پہلے ‏ مرحلے ‏کی ‏ ووٹنگ ‏کے ‏ لیے ‏ پولنگ ‏ پارٹیاں ‏بوتھوں ‏پر ‏ روانہ ‏

جون پور /اتر پردیش /صدائے وقت /14 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++ 
کورونا وبا کے خطرے کے درمیان پنچایت الیکشن کرانے کیلئے پولنگ پارٹیاں بدھ کے روز اپنے اپنے بوتھوں پر روانہ ہو گئی۔اس دوران معاشرتی فاصلے اور حکومت کی گائیڈلائن کی جم کر دھجیاں اڑائی گئی۔حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
سہ سطحی پنچایت الیکشن کرانے کیلئے بدھ کے روز ضلع ہیڈکوارٹر سمیت ضلع کے سبھی 21بلاک سے پولنگ پارٹیاں روانہ ہوئی۔جمعرات کے روز ضلع کے 5106بوتھوں اور1798ووٹنگ مراکز پر صبح 7سے شام 6کے درمیان دیہی عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ضلع انتظامیہ نے ووٹنگ کیلئے 24ہزار کے قریب اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
ووٹنگ کے دوران حفاظت کے مدنظر ضلع کے 1746گرام پنچایتوں کو 214سیکٹر اور 37زون سمیت6سپر زون بنایا گیا ہے۔سبھی سیکٹر،زونل اور سپر زون مجسٹریٹ مسلسل علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ووٹنگ عمل پر نگاہ رکھیں گے۔مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی تعیناتی کی گئی ہے جن کو کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے صرف پانچ منٹ کا وقت لگے گا۔ضلع کے 230حساس بوتھوں کی نگرانی کیلئے ویڈیوگرافی کی مدد سے نظر رکھا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے بتایا کہ سبھی پولنگ پارٹیاں شام تک اپنے ووٹنگ مرکز پر پہنچ گئی ہیں۔الیکشن کو پر امن ماحول میں منصافانہ طریقے سے کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔امیدواروں کی ہر حرکت پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔
واضح ہو کہ پہلے مرحلے میں کل بروز جمعرات ریاست کے کل 18 اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں ضلع جونپور بھی شامل ہے..