Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 16, 2021

علاقائی ‏ہندی ‏ صحافی ‏ بھی ‏ انتخابی ‏ میدان ‏میں ‏. ‏. ‏. ‏عقلین ‏ خان ‏نے ‏ اپنی ‏ اہلیہ ‏کو ‏پھولپور ‏ ضلع ‏پنچایت ‏ حلقہ ‏ سے ‏بنایا ‏ امیدوار ‏. ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
پھول پور۔سہ سطحی پنچایت الیکشن میں ہر طبقہ کے لوگ اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں. پردھانی، بی ڈی سی و ضلع پنچایت ممبر کے لیے امید وار اپنی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں.. اسی  کڑی میں  تحصیل پھول پور کے ہندی کے معروف  صحافی عقلین  خان نے بھی اپنی اہلیہ زینب خان کو ضلع پنچایت ممبر کے لیے  علاقے پھول پور امید وار بنایا  ہے ۔انہوں نے اپنی اہلیہ کو پھول پور سے ضلع پنچایت ممبری  جتانے کی کوشش کر رہے ہیں.
 عقلین خان کا کہنا ہے کہ  اس حلقہ  میں  غریبوں کی کوئی سنوائی  نہیں ہے ، نام نہاد سیاست داں غریبوں کا ووٹ تو لے لیتے ہیں اور پھر ان کو بھول جاتے ہیں آخر میں وہی غریب طبقہ در در کی ٹھوکریں کھا کر مقامی صحافیوں کے پاس جاتا ہے.. صحافی ان لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں.  اسی  کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، میں انتخابات کے میدان میں ہوں ، اور لوگوں میں جاکر  ووٹ مانگ رہا ہوں۔ علاقے کے بہت سے مواضعات  میں نوجوانوں کی بہت حمایت مل رہی ہے  اور ان میں  جوش و جذبہ ہے۔اب علاقے کاغریب عوام ساتھ دے رہا ہے. عوام و نوجوانوں کا ماننا ہے کہ  ضلع پنچایت ممبر اگر کوئی  جوان ہوتا ہے تو   علاقے میں بہت ترقی ہوسکے گی اور عوام کو نوجوانوں کی ایک نئی قیادت مل سکے گی.