Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 30, 2021

بڑی ‏ تعداد ‏میں ‏ اساتذہ ‏کی ‏ ہلاکت ‏کے ‏لیے ‏ حکومت ‏و ‏الیکشن ‏ کمیشن ‏ ذمے ‏دار ‏ ہے ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /30 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
اتر پردیش ثانونی اساتذہ یونین (نوین) کے نگراں صوبائی صدردھرمیندر یادو نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبا کی خوفناک دوسری لہر میں اساتذہ، ملازمین، افسران اور عوام کی بڑی تعداد کی ہلاکت کے لئے الیکشن کمیشن اور حکومت ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کی خوفناک شکل جاننے کے باوجود عوام کے سامنے جوابدہ کسی بھی نظام نے انتخابات کو بروقت روکنے کے لئے سخت فیصلہ نہیں لیا ہے، جس کا خمیازہ ملک کے بے بس اور لاچار لوگوں کو بے وقت جان گنوا کردینا پڑ رہا ہے۔ اس وبا کی شدت کو دیکھتے ہوئے اگر حکومت وقت پر انتخاب روکنے کے لئے کوئی سخت فیصلہ کرتی تو سینکڑوں اساتذہ ملازمین کو بچایا جاسکتا تھا، لیکن الیکشن میں مصروفیات اور اخراجات کی وجہ سے وبائی امراض سے تحفظ کام بہت متاثر ہوا۔انھوں نے کہا کہ وبا کو لیکر اسکول کالج بند ہے، بچوں کا مستقبل دم توڑ رہا ہے، لیکن الیکشن کھلے عام ہو ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں ووٹوں کی گنتی کو فوری اثر کے ساتھ روک دیاجائے اور کوویڈ۔19 کی خوفناک دوسری لہر سے جانوں کو بچایا جائے تاکہ اس سے نجات حاصل ہوسکے۔