Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 21, 2021

خود ساختہ صیہونی ریاست کا بھرم خاک میں مل گیا؛ جنرل حسین سلامی ‏! ‏1

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کا حماس کے سربراہ کو ٹیلی فون، فلسطینی استقامت کی عظیم فتح کے بارے میں گفتگو۔

تہران /نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع 21 مئی 2021. 
=============================
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ سے بذریعہ فون رابطہ کرکے ملت اور فلسطینی استقامت کی عظیم فتح کے مختلف پہلووں پر بات چیت کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس ٹیلی فونک بات چیت کے دوران " سیف القدس" سے موسوم حالیہ جنگ میں ملت فلسطین اور فلسطینی استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی سیاسی اور دفاعی پہلووں پر غور و خوض کیا گیا۔
دوسری جانب حماس کے سربراہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے عوام قدس شریف اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد پورے فلسطین سے الاقصی کی حمایت کے لئے چل پڑے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمارے سامنے نئے افق نمایاں ہوگئے ہیں اور فلسطین کی مرکزیت کے ساتھ امت اسلام  کی جہادی تاریخ  ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
حماس کے سربراہ اپنے اس خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد وحمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیں ہرلحاظ سے سپورٹ کیا ہے، مالی مدد بھی کی اور اسلحہ بھی فراہم کیا جس پر ہم ایران کے ممنون ہیں، ان عرب اور اسلامی ملکوں کے بھی شکرگزار ہيں کہ جنہوں نے اس جنگ کے تعلق سے مناسب موقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے گیارہ روزہ جنگ کے دوران غزہ کے نہتے شہریوں پر حملے کرکے مجموعی طور پر 243 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جن میں 66 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔