Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 21, 2021

امام حرم پر جان لیوا حملہ کرنے کی ناپاک کوشش ‏. ‏. ‏

مکہ مکرمہ/نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /، 21 مئی 2021. 
==============================
عرب میڈیا  و دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق آج  مسجدالحرام میں جمعہ کی نماز میں خطبہ کے دوران  امام حرم پر جان لیوا حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ، جب امام حرم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے تبھی اچانک ایک شخص احرام باندھے ممبر کی طرف تیزی سے حملہ کرنے کے لیئے بڑھا لیکن پولس اہلکاروں نے اس شخص کو ممبر تک پہنچنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا .  حملہ آور کو  گرفتار کرلیا گیا  ہے ، حملہ آور شخص مسلح تھا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے . اس سلسلے میں امام حرم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے  ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے. 
ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑ لگانے والے شخص کے پاس چھڑی پکڑی ہوئی ہے تاہم مسلح شخص کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
واقعے کے دوران امام شیخ بندربلیلہ نے خطبہ جاری رکھا۔. 
مزید تفصیلات کا انتظار ہے.