Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 10, 2021

شاہ ‏ گنج ‏ نئی ‏ سبزی ‏ منڈی ‏ کنٹینٹ ‏زون ‏قرار ‏. ‏. ‏13 ‏مئی ‏ تک ‏ منڈی ‏ بند ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت /10 مئی 2021. 
=============================
شاہ گنج قصبہ میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے مد نظر اعظم گڑھ روڈواقع نئی سبزی منڈی کو ایس ڈی ایم نے کنٹنٹ منٹ زون قرار دیتے ہوئے آئندہ13مئی تک پھل اور سبزی منڈی کو پوری طرح بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔قصبہ میں آئندہ حکم تک طب سہولت کے علاوہ سبھی طرح کے کاروبار پر پوری پابندی عائد ہو گئی ہے۔ایس ڈی ایم کے اس فیصلے کے بعد تحصیل بیوپار منڈل نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیکر چھوٹ دینے کی فریاد کی ہے۔
شاہ گنج قصبہ کو سابقہ ہفتہ سے ہی ضلع انتظامیہ نے کنٹنٹ منٹ زون مقرر کرتے ہوئے ضروری سامان کی دکانوں کے علاوہ سبھی طرح کے کاروبارپر سختی سے پابندی لگی ہوئی ہے۔ایسے میں پیر کے روز ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے سبزی منڈی علاقہ کو بھی کنٹنٹ منٹ زون مقرر کرتے ہوئے آئندہ 13مئی تک منڈی کو بند کرنے کا حکم دے دیا جس سے تاجروں میں ناراضگی ہے۔ایس ڈی ایم کا حکم جاری ہوتے ہی تحصیل بیوپار منڈل کا ایک وفد پھل اور سبزی منڈی بیوپاری یونین کے صدر عبداللہ راعین کی قیادت میں ایس ڈی ایم سے ملاقات کر میمورنڈم سونپا۔انھوں نے بتایا کہ تیوہار کی وجہ سے بیوپاریوں سے دوسرے صوبوں سے سبزی اور پھل کی خریداری کی ہے جو ابھی راستے میں ہے اور آئندہ11سے 12مئی تک منڈی پہنچے گا۔منڈی کے بند ہونے سے لاکھوں روپے کے پھل اور سبزی خراب ہو جائیں گے اور بیوپاریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا جس سے ان کے اقتصادی حالات کو بہت اثر ہو گا۔انھوں نے بتایا کہ منڈی بند ہونے سے سرحدی ضلع اعظم گڑھ،امبیڈکر نگر اور سلطان پور کے بازاروں پر اثر ہو گا اور عوام کو سبزی کیلئے پریشان ہو نا پڑے گا۔انھوں نے منڈی کو کچھ دنوں تک کھلے رہنے اپیل کی ہے۔